Haroon Rashid Jamia Masjid Panihad

Haroon Rashid Jamia Masjid Panihad

Share

A mosque is a place of worship for Muslims. Informal and open-air places of worship are called musalla,

16/08/2025

جامع مسجد ہارون رشید، پانیہڑ میں آج بروز جمعہ ایک پُراثر دینی اجتماع منعقد ہوا، جس میں جناب مولانا عبدالرؤف صاحب اور مولانا سید وارث صاحب نے حضرت میاں بشیرؒ صاحب لاروی رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ وفات کی مناسبت سے خصوصی خطاب فرمایا۔

علمائے کرام نے اپنے بیانات میں حضرت بابا میاں بشیرؒ صاحب لاروی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ طیبہ، دینی خدمات، علم و تقویٰ، عاجزی و انکساری اور عوام کی اصلاح و رہنمائی میں ان کے عظیم کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے بیان کیا کہ بابا صاحب کی پوری زندگی خدمتِ دین اور انسانیت کے لیے وقف تھی۔ ان کا ہر عمل قرآن و سنت کی روشنی میں ہوتا، اور وہ ہمیشہ لوگوں کو صبر، محبت، بھائی چارے، نماز اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی طرف بلاتے تھے۔

مولانا صاحبان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بابا میاں بشیرؒ صاحب لاروی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے، جو محبت، ایثار، تقویٰ اور حق و انصاف کا راستہ ہے۔ اجتماع کے اختتام پر حضرت بابا میاں بشیرؒ صاحب لاروی کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کی بھلائی اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Rajauri?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Panihad Ward No. 10
Rajauri
185132