Light Ray Of Moon

Light Ray Of Moon

Share

Born to express, not to impress. Hi there. I joined Facebook. Happy now? All I do is win, win, win. No matter what �
Too dead to die.

06/09/2024

ﭨﻮﭨﯽ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ
ﺑﺠﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﺳﮯ ﺩﺭ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ

ﺗﻢ ﻣﻮﺝ ﻣﻮﺝ ﻣﺜﻞِ ﺻﺒﺎ ﮔُﮭﻮﻣﺘﮯ ﺭﮨﻮ
ﮐﭧ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﭺ ﮐﮯ ﭘﺮ ﺗُﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ

ﺍﻭﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎﻣﻮ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺩﮐﮭﺎﺅ
ﻣﯿﮟ ﺑُﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅﮞ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﯽ ﮔﮭﺮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ

ﺍﺑﺮِ ﮔﺮﯾﺰ ﭘﺎ ﮐﻮ ﺑﺮﺳﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻏﺮﺽ
ﺳﯿﭙﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﻦ ﻧﮧ ﭘﺎﺋﮯ گُہر ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ

ﻟﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﺎﻝِ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻋﺪﻭ
ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﮈﺍﻝ ﺩﯼ ﮨﮯ ﺳﭙﺮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ

ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺗﮭﮏ ﮐﮯ ﺩﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﻤﮯ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﮯ
ﺗﻨﮩﺎ ﮐﭩﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ

ﭘﺮﻭﯾﻦ ﺷﺎﮐﺮ

22/08/2024

کہتے ہیں ایک اعرابی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سبب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا :

کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کر دوں تو رجوع کیسے کروں گا ..؟؟

لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو ،،،

اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہوگا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !!

لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا :
اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔۔ !!

*یہ تحریر اُن لوگوں کے لیۓ ہے جو اپنی بیوی کی غلطیاں اپنے دوست و احباب کو بتاتے پھرتے ہیں۔*

دوسروں کے عیب چھوڑو ؛؛

کبھی اپنے سامنے بھی آئینہ رکھو ۔۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Srinagar