Fayaz Karnahi

Fayaz Karnahi

Share

politician

24/01/2026

کرناہ میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی مکمل طور پر غائب ہے، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جب بھی برف باری ہوتی ہے تو بجلی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس سنگین مسئلے پر سرکاری سطح پر کوئی سنجیدہ توجہ نظر نہیں آ رہی، جبکہ عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ اور کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ کرناہ میں بجلی کی سپلائی کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کرناہ کی وہ سڑکیں جو تاحال برف کے باعث بند ہیں، اُن سے فوری طور پر برف ہٹائی جائے تاکہ معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال ہو سکیں۔

22/01/2026

آج جب ڈی ڈی سی کارڈ ہولڈرز کا مسئلہ ڈی سی کپواڑہ نے حل کیا، تو کچھ لوگ فوراً کریڈٹ لینے کے لیے سامنے آ گئے۔
میرا سوال یہ ہے کہ جب ڈی ڈی سی کارڈز کو بند کیا گیا تھا، اُس وقت یہ سب کہاں تھے؟
جب دوسرے اضلاع میں یہی کارڈز ٹینڈرنگ کے لیے استعمال ہو رہے تھے، تب کسی نے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

جب ڈی ڈی سی کارڈ ہولڈرز نے احتجاج کیا اور ہم نے ان کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی بات اوپر تک پہنچائی، اُس وقت یہی لوگ اندر ہی اندر ان کے خلاف تھے۔
آج سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے نہ سچ بدلتا ہے، نہ ہی کریڈٹ ملتا ہے۔

کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرناہ میں ایم ایل اے کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، مگر حقیقت یہ ہے کہ حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کام ہوتے رہے ہیں۔
عوام سب جانتی ہے کہ پچھلے 15 مہینوں میں کیا ہوا ہے اور کون کہاں کھڑا تھا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Karnah Kashmir
Srinagar
193225