110 Azadari Network

110 Azadari Network

Share

Majalis e Aza or Frameen Masomeen as

30/03/2024
08/03/2024

‏ہمیں جنت کی شکل معلوم ہی نہ ہوتی 🥀
ہوتا نہ گر حسینؑ کا روضہ زمین پر ✨🙌

اَللّهُمَ اَرزُقنـٰا فِی اَلْدُنْیٰا زیٰارَۃ اَلْحُسَیْن (ع)
وَ فِی اَلْاٰخِرَۃ شِفٰاعَة اَلْحُسَیْن (ع)💜

06/07/2023

‎ مَن کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلا
(EID-E-GHADIR)
‎غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خدا وندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔

‎اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ عید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

‎غدیرکا نام تو ہم سبھی نے سنا ہے، یہ سرزمین مکہ اورمدینہ کے درمیان، مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع ہے یہ ایک چوراہا ہے مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام یہاں پہنچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں یہاں سے شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف، جنوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف، مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے آج کل یہ سرزمین بھلے ہی متروک ہو چکی ہو مگر ایک دن یہی سرزمین تاریخ اسلام کے ایک اہم واقعہ کی گواہ تھی اوریہ واقعہ اٹھارہ ذی الحجہ 10 ہجری قمری کا ہے جس دن حضرت علی علیہ السلام رسول اکرم کے جانشین کے منصب پر فائز ہوئے۔

‎یوں تو پیغمبر اسلام کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن واقعہ غدیر آّپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔

‎آپ(ص) نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

‎ عیدسعید غدیر کو اسلامی روایتوں میں عیداللہ الاکبر بھی کہا جاتا ہے اور اس عید کو سبھی ادیان کی سب سے بڑی عید کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس دن سبھی پیغمبران الہی کی محنتوں کا نتیجہ عملی شکل میں سامنے آیا تھا -) 💫💫💫💫110azadarinatwork

05/07/2023

حرم مطہر امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام عید غدیر کی تیاریاں مکمل ❤️❤️110azadarinatwork #

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Najaf?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Najaf