Paths VLogs
Informazioni di contatto, mappa e indicazioni stradali, modulo di contatto, orari di apertura, servizi, valutazioni, foto, video e annunci di Paths VLogs, Personaggio pubblico, Milan.
10/12/2025
یہ بات واقعی سمجھ سے باہر ہے کہ بالی وڈ کے نزدیک پاکستانی کریکٹر کی شناخت کیا ہے۔
نام کچھ بھی ہو، پیشہ کچھ بھی ہو، لیکن انٹری ہمیشہ “اداب” کے ساتھ ہی ہوگی۔
ڈکیٹ ہو، جاسوس ہو، یا محلے کا کریانہ فروش—بالی وڈ کو بس ایک بات یاد رہتی ہے:
پاکستانی ہے؟ ٹھیک ہے، ہاتھ باندھو، گردن ذرا ٹیڑھی کرو، اور اداب کراؤ۔
اب نئی فلم دھروندر میں رحمان ڈکیٹ کا کردار ہی دیکھ لیں۔
ڈکیٹ یعنی خوف، جرأت، خطرہ۔
لیکن انٹری ایسی جیسے غالب کے دیوان سے نکل کر آیا ہو۔
بالی وڈ شاید سمجھتا ہے کہ پاکستان میں لوگ صبح آنکھ “اداب” کہہ کر کھولتے ہیں،
اور رات کو “اداب” کہہ کر سوتے ہیں۔
حماقت یہ نہیں کہ وہ اداب کرواتے ہیں،
حماقت یہ ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ بہت تحقیق کر کے یہ کر رہے ہیں۔
کبھی لگتا ہے بالی وڈ کے کانسیپٹ رائٹر کے پاس دو ہی لفظ محفوظ ہیں:
اداب… اور جناب۔
باقی سب اللہ مالک ہے۔ ✅
Clicca qui per richiedere la tua inserzione sponsorizzata.
Digitare
Squadra culinaria
Abbigliamento
Contatta il personaggio pubblico
Sito Web
Indirizzo
Milan