FR Studio

FR Studio

Share

FR STUDIO

11/07/2026

متحدہ عرب امارات میں کتابیں پڑھنے کے سب سے بڑے مقابلے 'عرب ریڈنگ چیلنج' کے 10ویں ایڈیشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، ابوظہبی کے الاتحاد نیشنل پرائیویٹ اسکول کی 12 سالہ طالبہ دانہ عادل الزرعونی نے ملک بھر کے 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد طلبہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یو اے ای چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

دبئی ایگزبیشن سینٹر (ایکسپو دبئی) میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن شیخر لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم اور یو اے ای کی وزیر تعلیم سارہ بنت یوسف الامیری نے دانا الزرعونی کو اس تاریخی کامیابی پر ٹرافی اور اعزاز سے نوازا۔ دانہ نے اس مقابلے کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگ بھگ 200 کتابیں پڑھیں۔ وہ اب عالمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کریں گی۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن کے تحت شروع کیے گئے اس تعلیمی اور ثقافتی اقدام نے اس سال اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس دسویں ایڈیشن میں دنیا کے 60 ممالک سے 4 کروڑ (40 ملین) سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، جو اس مہم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تقریب میں دیگر شعبوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گئے۔

07/07/2026

𝙏𝙝𝙚 𝙚𝙣𝙙. 😭💔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Kuala Lumpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Kuala Lumpur
55100