Hmari Zindgi

Hmari Zindgi

Share

“Grace comes to forgive and then forgive again.”

27/08/2025

ترکی میں ایک کہاوت ہے دریا ایک سانپ ہے اور پتھر اس کے انڈے۔ یہ سانپ چاہے صدیوں بعد بھی کیوں نہ ہو، اپنے انڈوں کو سینکنے لوٹ آتا ہے سیلاب کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہم نے دریا کی فطر گزرگاہ پر قبضہ کر کے گھر، سڑکیں اور بستیاں بنا ڈالیں۔ دریا نے کبھی اپنی راہ نہیں بدلی، لیکن ہم ہی اس کی حدود میں آگئے۔ جب وہ اپنی اصل راہ یاد کر کے واپس لوٹتا ہے تو یہی پانی سیلاب بن کر ہمیں نقصان پہنچاتا ہے۔ قصور دریا کا نہیں، ہمارا ہے۔"

19/10/2024

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ قدرت ہمیں ان امرودوں کے ذریعے ایک اہم سبق سکھاتی ہے۔

جب ہم اپنے اردگرد دوسروں کو کامیاب ہوتے دیکھتے ہیں، اور خود کو ابھی کامیاب نہیں پاتے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہم ناکام ہیں۔ یہ صرف اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارا وقت ابھی نہیں آیا۔

لہٰذا، ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے، انتظار کرنا چاہیے، اور مایوسی سے بچنا چاہیے۔ شاید ہم بھی اپنی کامیابی سے صرف چند دن کے فاصلے پر ہوں۔

یاد رکھیں، ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اس کے لیے صبر اور محنت لازم ہے۔

17/07/2024

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نہیں، کہیں گم تو نہیں ہو گیا کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور پھر جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور عملِ صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں؟ چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے۔ شروعات نماز سے کیجیے کہ سب سے پہلے نماز ہی کے بارے میں سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے۔
ہہ ایک یاد دہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے۔
آمین۔ ♥️

Want your business to be the top-listed Media Company in Muscat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Muscat