Janjua Rajput Bagh Azad Kashmir

Janjua Rajput Bagh Azad Kashmir

Share

Janjua Rajput Bagh Azad
kashmir

24/12/2025

:ملوٹ بنگراں، باغ آزاد کشمیر — ظلم کی انتہا

ذرائع کے مطابق باغ ملوٹ بنگراں زمین کا کیس چل رہا تھا ویڈیو میں نظر آنے والے با اثر شخص ملزم آمین نےزمین پر نا جائز قبضہ کیا تھا جب عدالت نے فیصلہ اسکے خلاف سنایا تو متاثر خواتین جو گھر میں اکیلی تھی گھر میں گھس کر تشدد کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو میں خاتون کی چیخ و پکار واضح طور پر سنی جا سکتی ہے، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار تو کیا ہے، تاہم متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال مکمل داد رسی نہیں مل رہی۔ ذرائع کے مطابق ملزم بااثر ہے، جس کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پا رہے۔

آئی جی آزاد کشمیر، ایس ایس پی باغ ریاض مغل اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے پرزور اپیل ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کے خلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ متاثرہ غریب خاندان کو انصاف مل سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔

ظلم کے خلاف آواز بلند کریں — خاموشی جرم ہے۔

17/11/2025

خبر غم ۔۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سابق امیدوار کونسلروارڈ کیاٹ سرسیداں، راجہ طاہر ممتاز کی محترمہ والدہ آج انتقال فرما گئی ہیں۔

اللہ ربّ العزت مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی بخشش و مغفرت فرمائے، اور پوری فیملی خصوصاً راجہ طاہر ممتازصاحب کوصبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

مرحومہ کی وفات پورے خاندان کے لیے انتہائی بڑا صدمہ ہے۔
اللہ تعالیٰ اس غم کی گھڑی میں اہلِ خانہ کو حوصلہ، صبر اور ہمت عطا فرمائے
نماز جنازہ 4 بجے ادا کی جائے گی۔۔

16/11/2025

افسوس ناک خبر
گاؤں نڑیولہ رقبہ کسانڈا والے راجہ بشیر صاحب کی اہلیہ وفات پا گئی ہیں انکی نماز جنازہ آج دن 2 بجے نزد جامع مسجد بلال کسانڈا ادا کی جاۓ گی۔
اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Bagh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Bagh