Charagh-e-Manzil
Charagh-e-Manzil is a registered organization dedicated to empowering special persons and supporting the underprivileged in AJ&K.
03/06/2026
چیئرمین چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کی پمز اسلام آباد میں ایک حادثہ میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والے نوجوان مامون نئیر کی عیادت۔
اسلام آباد: چیئرمین چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر، سردار محمد سعید عباسی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS)اسلام آباد میں زیرِ علاج 16 سالہ نوجوان مامون نئیر عباسی کی عیادت کی، جو چند روز قبل ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گئے تھے۔
اس موقع پر سردار محمد سعید عباسی نے زخمی نوجوان کی خیریت دریافت کی، حوصلہ افزائی کی اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پانی بھی پلایا۔ انہوں نے مامون کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حادثے نے پورے خاندان اور علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے، تاہم اجتماعی کوششوں اور تعاون سے متاثرہ نوجوان کو دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لایا جا سکتا ہے۔
چیئرمین چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز نے حکومتِ آزاد کشمیر، وفاقی و صوبائی اداروں، فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور اوورسیز کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی تعاون کریں تاکہ جدید مصنوعی ہاتھ (Bionic/Prosthetic Hands) بیرونِ ملک سے حاصل کرکے نوجوان کو فراہم کیے جا سکیں اور وہ دوبارہ باوقار اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فرد کی مدد نہیں بلکہ ایک نوجوان کی امیدوں، خوابوں اور مستقبل کی بحالی کا معاملہ ہے، جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
11/05/2026
چیئرمین چراغِ منزل سردار محمد سعید خان عباسی نے
مولانا میاں محمد حلیم صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم ایک مخلص عالمِ دین، شفیق انسان اور علاقے کی قابلِ احترام شخصیت تھے۔ ان کی دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین۔
22/04/2026
پریس ریلیز
راولاکوٹ، مورخہ 22 اپریل 2026ء
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کے زیر اہتمام داتوٹ انٹر کالج، راولاکوٹ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور علاقہ بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 581 مریضوں کی فری اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 213 مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیے گئے۔ مزید برآں 260 مریضوں میں ادویات تقسیم کی گئیں جبکہ 26 مریضوں کو مزید علاج اور آپریشن کے لیے ہسپتال ریفر کیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کو مقامی آبادی نے نہایت سراہا اور اسے ایک اہم خدمت قرار دیا۔
اس موقع پر چراغِ منزل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سردار سعید عباسی نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد معاشرے کے محروم طبقات کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
چراغِ منزل کی جانب سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے تحت مریضوں کا علاج کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ داتوٹ انٹرنیشنل پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ کیمپ کامیابی سے ممکن ہوا۔
آخر میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں اور ایسے فلاحی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
جاری کردہ از:
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر
22/04/2026
چراغِ منزل کی پوری ٹیم داتوٹ انٹرنیشنل پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جملہ عہدیداران و ممبران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہے-
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
NeelaBut Road DhirKot , District Bagh, Azad Jammu & Kashmir
Bagh
12600