Malik Raza khan
سابق تحصیل ناظم اعلیٰ بنوں ملک رضا خان
ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ بنوں
26/05/2026
میری طرف سے تمام اہل وطن دوست و احباب، بنوں کے عوام اور بالخصوص بیرون ممالک میں مقیم مسافر بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی ڈھیر ساری خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
سابق تحصیل ناظم اعلیٰ ۔ملک رضا خان۔
10/05/2026
گزشتہ رات پولیس چوکی فتح خیل پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔
اس دکھ اور غم کی گھڑی میں ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
دہشت گردی کے ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں مزید اتحاد، صبر اور استقامت کا درس دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور ہمیں مزید ایسے سانحات سے محفوظ رکھے.
آمین
22/04/2026
پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رحمت سلام خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بہرمند خان تنگی، صدر وومن ونگ صوبیہ شاہد اور جنرل سیکرٹری فرح خان نے بنوں کی ضلعی کابینہ و عہدیداران سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی کو نچلی سطح تک مزید فعال بنانے اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Bannu