Maulana Muhammad Safiullah
Ameer JUI Punjab | Former GS Jamiat Ulama-e-Islam Punjab | Syndicate member of Thal University of Bhakkar
11/06/2026
بھکر: امیدوار حلقہ پی پی 92 قائم مقام امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللّٰہ
کمشنر سرگودھا ڈویژن جناب حافظ شوکت صاحب کی صدارت میں منعقدہ امن کمیٹی اجلاس میں شریک
22/05/2026
حکومت کی عوام اور دین دشمن پالیسیوں کے خلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں: مولانا محمد صفی اللہ ،
صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP-92 بھکر
واسا کے ظالمانہ ٹیکسز بھکر کے تاجروں اور شہریوں کا معاشی قتل ہیں : مولانا محمد صفی اللہ
بھکر میں واسا کے ظالمانہ ٹیکسز واپس نہ لیے گئے تو تحریک چلائیں گے: مولانا محمد صفی اللہ
بھکر: جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ اہتمام ملک میں بدترین مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور بھکر میں واسا کے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا محمد صفی اللہ، ضلعی ناظمِ عمومی مولانا عبدالقادر جنید، امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل بھکر حافظ حسین احمد، صدر بزنس فورم عاطر فاروق خان، صدر نوجوانان فورم ڈاکٹر محمد عمر رانا اور دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف اور مغرب کی خوشنودی کے لیے عوام اور دین دشمن پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے، جن کے خلاف جمعیت علمائے اسلام علمِ بغاوت بلند کرتی ہے۔
مقررین نے کہا کہ بیرونی جنگوں کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بدترین بم گرایا گیا ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں آئے روز نئے نئے ٹیکسز لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ حکومت کے اقدامات سے واضح ہوچکا ہے کہ حکمران صرف عوام کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت مغرب اور امریکہ کی خوشنودی کے لیے مرزائیوں کو اعزازات اور اعلیٰ مناصب سے نواز رہی ہے، اور جمعیت علمائے اسلام حکومت کی ان ترجیحات پر شدید نفرت اور مذمت کا اظہار کرتی ہے۔
مقررین نے کہا کہ واسا کے ظالمانہ بل بھکر کے تاجروں، دکانداروں اور غریب شہریوں کا معاشی قتل ہیں۔ بھکر ایک معاشی طور پر پسماندہ علاقہ ہے جہاں لوگ دو وقت کی روٹی مشکل سے کھاتے ہیں، چہ جائیکہ ہزاروں روپے کے واسا بل ادا کریں۔ حکومت اور واسا حکام فوری طور پر یہ ناجائز اور ظالمانہ ٹیکسز واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور شہریوں پر بلاجواز ٹیکسز کا نفاذ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بلوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں واسا کے اضافی بلز نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ظالمانہ ٹیکسز نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور عید کی خوشیاں تک چھین لی ہیں جبکہ مہنگائی سے تنگ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
مولانا محمد صفی اللہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام، قائدِ جمعیت کے حکم پر آج بھکر میں حکومت کی عوام، ملک اور دین دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اسلام آباد کا رخ کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر واسا کے یہ ظالمانہ بل فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو جمعیت علمائے اسلام تاجر برادری کے شانہ بشانہ ان ناجائز ٹیکسز کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی اور عوام کو ان ظالمانہ بلوں سے نجات دلانے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
مقررین نے کہا کہ بھکر کے شہریوں کے حقوق کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا جائے گا اور کسی صورت عوام کو ظالمانہ ٹیکسز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔
مظاہرے میں عوام اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے مہنگائی، واسا کے ظالمانہ بلوں، بجلی کے بھاری ٹیکسز اور حکومتی لوٹ مار کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Bhakkar