Poor Help Force

Poor Help Force

Share

❣️🇵🇰ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے❣️🇵🇰

19/05/2026

الحمدللہ! انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔

آج ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میکو بھائی کی بیماری کے دوران انسانیت، ہمدردی اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کیا۔ جیسے ہی پوور ہیلپ فورس کی ٹیم کو اطلاع ملی، فوراً ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر انتہائی ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ میکو بھائی کو ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ منتقل کیا۔

اس موقع پر پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے بھی مکمل تعاون کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ مریض کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ہم خصوصی طور پر ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ کے محترم ڈاکٹر سفیان صاحب اور محترم ڈاکٹر نوید صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں میکو بھائی کا مکمل علاج کیا، بھرپور توجہ دی اور ہر مرحلے پر مکمل تعاون فرمایا۔

اسی طرح ہم اپنے بھائی خرم گوندل صاحب کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس کیس کو ریفر کرنے اور بروقت اطلاع دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بروقت رہنمائی بھی اس پورے ریسکیو عمل میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔

ہم خصوصی طور پر راجہ مجاہد بکھر صاحب کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے موقع پر ہسپتال تشریف لا کر ڈاکٹروں سے مشاورت کی اور مریض کو مزید بہتر علاج کے لیے اسلام آباد ریفر کرنے اور کل وہاں ایڈمٹ کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا یہ بروقت اور انسان دوست اقدام قابلِ تحسین ہے۔

ہاسپٹل کے تمام عملے نے جس محبت، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ خدمت انجام دی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے لوگ واقعی ہمارے معاشرے کا فخر ہیں جو بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم، ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ کے ڈاکٹر صاحبان، اسپتال کے پورے عملے، خورم گوندل صاحب، راجہ مجاہد بکھر صاحب اور پوور ہیلپ فورس کے تمام ممبران کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے رزق، عزت اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

انسانیت زندہ ہے، اور ایسے لوگ ہی اس کی خوبصورت مثال ہیں۔ ❤️

15/05/2026

پوور ہیلپ فورس کو ایک افسوسناک کیس موصول ہوا، جہاں ایک سفید پوش بھائی کے انتقال کے بعد تدفین اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے فوری مدد درکار تھی۔

پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو نقد امداد فراہم کی تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کا کچھ بوجھ کم کیا جا سکے۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Bhera?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Bhera