Buner Police

Buner Police

Share

The Official page of Buner Police

03/07/2026

پریس ریلیز
مورخہ 03جولائی

تھانہ طوطالئی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار، آلۂ قتل برآمد

تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 جون 2026 کو تھانہ طوطالئی کی حدود، گاؤں کالا سنگ ڈاگئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم پرویز خان ولد سید غلام مبینہ طور پر ایک گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک شحص دوران علاج معالجہ وفات پاچکا ہے۔ ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوا۔

واقعہ کی اطلاع پر تھانہ طوطالئی پولیس نے مجروح مستقیم خان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل و اقدامِ قتل سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائیاں شروع کر دیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ اور ایس پی انویسٹیگیشن فاروق زمان کی قیادت،اور ایس ڈی پی او سرکل طوطالئی عبدالوکیل خان کی براہ راست نگرانی میں مقامی پولیس نے پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم پرویز خان ولد سید غلام، سکنہ کالا سنگ ڈاگئی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بونیر پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان بونیر پولیس

Photos from Buner Police's post 01/07/2026

پریس ریلیز
مورخہ 01 جولائی 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں تحصیل چغرزی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے اپنے اپنے مسائل، شکایات اور تجاوزات سے متعلق امور براہِ راست ڈی پی او بونیر کے سامنے پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر نے تمام شکایات کو بغور سنا اور انہیں تحریری طور پر نوٹ کیا۔ معمولی نوعیت کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا، جبکہ دیگر معاملات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اور واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی پی او بونیر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رکھنا بونیر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کھلی کچہری کے اختتام پر شرکاء نے بونیر پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عوام دوست اقدامات پر ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔

ترجمان بونیر پولیس

Photos from Buner Police's post 30/06/2026

پریس ریلیز
مورخہ 30 جون 2026

ڈی پی او آفس بونیر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

اردلی روم میں پولیس لائن اور ضلع بھر کے تھانوں و چوکیوں سے اہلکار پیش ہوئے اور اپنے مسائل ڈی پی او بونیر کے سامنے رکھے۔

ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے تمام پیش ہونے والے جوانوں کے مسائل غور سے سنے اور قابلِ حل و جائز مسائل پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Bunerwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Bunerwal
19290