Sohail Health Tips
Desi Nuskha / Desi Ilaj / Beauti Tips / Health Tips / Home Remedies / On This Page
29/01/2022
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت سے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے آج کل گاجر کا موسم ہے تو میں نے سوچا کہ سفوف نور تیار کر لیا جاۓ کیونکہ یہ سفوف گاجر کے پانی سے ہی بنتا ہے سوچا آپ دوستوں کے ساتھ بھی شیٸرکردوں ۔اس کا رزلٹ سو فیصد ہے
بسم اللہ ھوالشافی
مغز بادام 250گرام
سونف 250گرام
کوزہ مصری 250گرام
فلفل سیاہ 20گرام
الائچی سبز 10گرام
گاجر کا پانی حسب ضرورت
ترکیب تیاری:-
اول سونف کسی چینی یا شیشے کے برتن میں ڈال کر اس کے اوپر گاجر کا پانی اتنا ڈالیں کہ سونف ڈوب جائیں کچھ روز بعد یہ پانی خشک ہو جاۓ گا دوبارہ پھر گاجر کا پانی ڈال کر خشک کرلیں سہ بار یعنی تیسری بار پھر گاجر کا پانی ڈال کر خشک کرلیں بس تیار ہے باقی ادویہ کے ساتھ ملا کر پیس لیں
مقدار خوراک:-
رات سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا بھر کر پانی سے کھا لیں اس کے بعد کوٸی چیز نہیں کھانی
فواٸد:-
دماغی کمزوری کے لٸے بہت اچھی دواہے نسیان یعنی بھول جانے کی بیماری کے لٸے اعلیٰ ٹانک ہے پورا نسخہ کھانے تک ایک سے دو نمبر تک کی عینک اتر جاتی ہے بناٸیں اور دعاٶں میں یاد رکھیں
26/01/2022
چہرے کے بالوں سے یقینی چھٹکارا
نوجوان بچیوں کے چہروں پر با ل عموماً نظر آتے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے۔ بعض چہروں پر یہ بال نہایت باریک ہو تے ہیں۔ جنہیں ’رواں ‘ کہا جا تا ہے۔ لیکن کچھ خواتین کے چہروں پر کا فی نمایاں ہو تے ہیں۔ عموماً پندرہ سے سولہ سال کی عمر میں یہ بال نکلنے لگتے ہیں۔ ان کے نمودار ہونے کی چند وجوہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ وراثت 2۔ لڑکیوں کا لڑکوں والے طور طریقے اپنانا 3۔ ماہانہ نظام کی خرا بی یہ بال رواں کی طر ح ہیں، تو ان سے نجا ت پانے کے لیے آدھی چمچی دہی چہرے پر ملئے، اتنی شدت سے کہ رواں خود اترنے لگے۔ اس کے بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے۔ اگر بال کالے اور سخت ہیں، تو زیادہ تر خواتین ’تھریڈنگ ‘ کے ذریعے ان سے چھٹکا را پاتی ہیں۔ لیکن اس طریقہ کا ر کی خامی یہ ہے کہ بال جلد دوبارہ نکل آتے ہیں اور عموما ان کی تعداد بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ مزید برآں ویکسنگ بھی ایسے بالوں کا ایک علا ج ہے جو کچھ بہتر ہے کیو نکہ ویکس کرنے کے بعد بال دوبارہ دیر سے نکلتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ چاہیں، تو ویکس گھر میں بھی بنا سکتی ہیں۔ اس کی سادہ سی ترکیب یہ ہے کہ گڑ کو آٹے میں ملا کر پگھلا لیں۔ جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے، تو بالوں پر لگائیں۔ جب بال آمیزے سے اچھی طر ح ڈھک جائیں، تو اس پر سوتی کپڑا چپکا لیں۔ تھوڑی دیر بعد کپڑا کھینچ لیں۔ لیکن خیال رہے کہ کپڑا بالوں کی مخالف سمت کھینچنا ہے۔ بال ساتھ ہی اتر آئیں گے۔ پہلے خواتین توری یا کدو کی سبی سے جسم دھوتی تھیں، تو ان کے جسم پر بال نہیں نکلتے تھے کیونکہ سبی رگڑنے سے بال آہستہ آہستہ ختم ہو جا تے ہیں۔ آج کل بال ختم کرنے کے لیے کئی سہو لیات دستیا ب ہیں مگر مسائل بھی اتنے ہی زیا دہ ہیں۔ اس لیے جسم سے رواں ختم کرنے کے لیے سبی کا استعمال ہی بہترین ہے۔ چہرے کو بیسن سے دھویا جائے تب بھی بال آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ ایک ضروری بات، ویکس کے بعد جہاں سے بال اتارے گئے ہوں، وہاں برف ملئیے تا کہ بالوں کی نشوو نما کم سے کم ہو۔ فیشل کرنے سے بھی بال کم ہو تے ہیں لیکن اس کا سامان مہنگا ہے اور عموماً کئی خواتین خریدنہیں سکتیں۔ ان کے لیے میں دیسی فیشیل کا طریقہ لکھ رہی ہوں۔ (1) سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک لیموں کے عرق کا مساج کیجئے۔ لیکن آنکھوں پر لیموں یا فیشیل کی کوئی چیز نہیں لگانی (2) اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ تک بالائی کا مساج کریں (3) پھر بیس منٹ تک بھاپ لیں (4) بھا پ لینے کے بعد روئی سے آہستہ آہستہ نا ک کی جلد صاف کر یں (5) بعد میں ترش مالٹے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے اپنا چہرہ اچھی طر ح رگڑیں۔ اگر جلن ہو رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد صحیح نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ ورنہ پھر آپ نے مساج کرنے میں کا م چوری دکھائی ہے۔ بہرحال بیس منٹ تک چھلکے سے اچھی طر ح مساج کرنا ہے۔ (6) اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی، شہد ایک چمچ اور دودھ دو چمچ اچھی طر ح ملا کر چہرے پر یہ آمیزہ لگائیں۔ یہ ماسک آدھ گھنٹے تک لگا رہنا ضروری ہے۔ (7) جب آمیزہ خشک ہو جائے تو نیم گرم دودھ میں روئی ڈبو کر اس کی مدد سے اوپر سے نیچے کی جانب یہ ماسک اتارلیں۔ (8) اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔ یہ یا د رکھیں کہ مساج ہمیشہ شہا دت کی انگلی کی مدد سے نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چاہیے۔ اور یہ بھی یا درکھیں بال ایک دم کبھی ختم نہیں ہو تے۔ اگر آپ مہینے میں چار دفعہ فیشیل کرتے ہوئے روزانہ دہی لگائیں اور مسلسل بیسن سے منہ دھوئیں، تو تین ماہ تک آپ کے 75% بال ختم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بال ختم کرنا چاہتی ہیں، تو آج ہی سے عمل شروع کریں تا کہ آپ احساس کمتری سے چھٹکا را پاسکیں۔
منہ کے چھالوں کا دیسی علاج
قلاع (منہ کے چھالے)ایک متعدی مرض ہے یہ بنیادی طور پر ایسا زخم ہے جو منہ اور زبان کی جھلی کے بیرونی طبقہ میں پیدا ہو جاتا ہے اور اس قدر پھیلتا ہے کہ سارے منہ کو گھیر لیتا ہے بعض اوقات یہ زخم غذا کی نالی حتی ک معدہ کی غشاء مخاطی تک پہنچ جاتا ہے۔
اسباب
یہ مرض بالخصوص شیر خوار بچوں کو دانت نکلنے کہ زمانہ میں ہوتا ہے اور جسم میں چاروں اخلاط میں سے کسی ایک کی زیادتی ہونا، خرابی خون، منہ، حلق یا ناک کی سوزش، ہاضمہ کی خرابی، تیزابیت، نقرص، آتشک، سوزاک، بخار جیسے ملیریا گرم مرغن محرک اغذ یہ نشہ آور اشیاء سمیات جیسے پارہ یا سینکھیا کا کثرت استعمال گرم گرم کھانا کھانے کی عادت والے بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں
نوٹ : منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں بالخصوص رات کو سوتے وقت برش لازمی کر کے سوئیں۔
علامات
منہ میں سوزش اور درد ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے دانے اور پھنسیاں نکل آتی ہیں پھنسیوں کی رنگت سفید اور خاکستری ہوتی ہے گاہے چھالے اور پھنسیاں زبان، مسوڑوں رخساروں اور لبوں کی اندرونی سطح پر بھی نکل آتی ہیں، کھانے پینے نگلنے حتی کہ بولنے میں دقت محسوس ہوتی ہے، زبان میلی ہو جاتی ہے تھوک کثرت سے آتی رال بہتی اور منہ سے بدبو آتی ہے مرض کی شدت میں گالوں پر سوجن ہو جاتی ہے۔
نسخہ الشفاء :
گاؤزبان سوختہ20 گرام،
طباشیر اصلی20 گرام،
دانہ الائچی خورد20 گرام،
کتھ سفید20 گرام،
کباب چینی20 گرام،
کلی انار20 گرام،
نشاستہ گندم 20 گرام
ترکیب تیاری :
تمام ادوی کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔
طریقہ استعمال :
دن میں 3 سے 4 بار منہ میں چھڑکا کریں۔
جوارش آملہ، صبح و شام ایک چمچ ہمراہ آب تازہ ان شاءاللہ آرام ہو گا۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Chakwal