Urdu Likhari
very nice �
25/10/2025
Great. looking forward.
24/08/2025
ہماری سوچ کے محور کہاں سے آتے ہیں
اور اسکی راہ میں پتھر کہاں سے آتے ہیں
اداس لہروں کی مدھم سُروں میں گھر کرتے
یہ راگ و لَے کے بھی مصدر کہاں سے آتے ہیں
شفق لپیٹ کے آتی ہے حسن کی چادر
دلوں میں پیار کے منظر کہاں سے آتے ہیں
نگارِ ساحلِ تخئیل جب سنورتا ہے
خیال و فکر کے لنگر کہاں سے آتے ہیں
کسی کی یاد دلوں میں پلٹ کے آئے تو
پھر اس کے ساتھ کے لشکر کہاں سے آتے ہیں
یہ آنکھ غور سے جب دیکھتی ہے تنہائی
تو واہموں کے سمندر کہاں سے آتے ہیں
یہ بادلوں میں بھرے رنگ و روپ بھی احسان
اور ان کے صحن میں کوثر کہاں سے آتے ہیں
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Chakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Chakwal