KPDiary9
Here You Will Get All The KP Pakistan Stuff.
06/06/2026
ہنگو: خیساری بانڈہ کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو وزنی آئی ای ڈی بم ناکارہ بنا دیا، جس سے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات چند نامعلوم شر پسندوں نے علاقے میں مبینہ طور پر دو بم نصب کرنے کی کوشش کی، لیکن قریبی گھروں کے رہائشیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر فوری اطلاع دی، جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
فرار ہونے والے مشتبہ افراد اپنی دو موٹر سائیکلیں اور ایک کدال موقع پر چھوڑ گئے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بموں کو ناکارہ بنایا۔
اہلِ علاقہ کی بروقت بیداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی نے ایک ممکنہ بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
06/06/2026
چارسدہ: ایف آئی اے نے نادرا میں افغان باشندوں کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنانے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے سیکنڈ شفٹ انچارج وقار سمیت کمپیوٹر آپریٹرز عطاء اللہ، سجاد اور احمد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
04/06/2026
ضلع بنوں کے علاقے خنی کلہ (حدود تھانہ میریان) میں 23 مئی کو ہونے والے سیکیورٹی آپریشن میں زخمی ہونے والا کالعدم ٹی/ ٹی /پی کا دہـشـت گـرد عاصم زمان عرف فدائی، ولد حبیب زمان، سکنہ آزاد کالونی (تھانہ ککی)، زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی کے دوران 30 سے زائد دہـشـت گـرد ہـلاک کیے گئے تھے، جن میں 16 افـغـان باشندے بھی شامل تھے۔
28/04/2026
مختلف شہداء کے بچوں اور لواحقین نے آئی جی ایف سی کے پی نارتھ سے مُلاقات کی
آج ہیڈکوارٹرفرنٹیئرکورکے پی نارتھ قلعہ بالاحصار میں شہداء کے بچوں اور لواحقین نے آئی جی ایف سی کے پی نارتھ سے مُلاقات کی ۔
اس موقع پر مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئی جی ایف سی نے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔
آئی جی ایف سی نے تمام شہداء کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Charsadda