Fixit Charsadda Chapter
A NON-PROFIT ORGANIZATION
Fixit is a non-profit organization which highlights and fixes social, civic and political issues faced by a common pakistani
17/04/2026
چارسدہ میں ایک لاوارث میت کو چنگ چی کے ذریعے ہسپتال اس قبرستان منتقل کرنا… یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ ہمارے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
کیا یہی ہماری کارکردگی ہے؟
کیا یہی وہ نظام ہے جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے؟
ایک طرف دیگر صوبوں میں جدید سہولیات، ایئر ایمبولینس اور بہتر ہیلتھ سسٹم کی باتیں ہو رہی ہیں، اور دوسری طرف چارسدہ میں انسان کی آخری عزت بھی محفوظ نہیں۔
یہ خاموشی بھی ایک جرم ہے۔
ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ایم ایس چارسدہ ہسپتال اور ایم پی اے ،ایم این اے چارسدہ صاحبان یہ آپ کی ذمہ داری ہے
یہ آپ کی کارکردگی ہے۔
اور یہ وہ حقیقت ہے جس کا جواب عوام مانگ رہی ہے۔
ہمیں صرف ترقی کے دعوے نہیں، عملی اقدامات چاہیے۔
ہر انسان کی عزت، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی، ریاست کی ذمہ داری ہے۔
✍️: جنید اعظم
06/04/2026
ہم عالمگیر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہر اُس آواز کے ساتھ کھڑے ہیں جو ظلم اور مہنگائی کے خلاف اٹھتی ہے۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور کسی کو بھی حقِ سچ بولنے پر سزا نہیں دی جا سکتی۔
کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والا یہ واقعہ نہایت تشویشناک ہے اور یہ عوامی آواز کو دبانے کی کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم بطور ذمہ دار شہری انصاف، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Fixit Charsadda ٹیم حق، انصاف اور عوام کی آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمگیر خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
#انصاف Alamgir Khan
اللہ تعالیٰ اس عاجزانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام معاونین، ڈونرز اور رضاکاروں کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Charsadda
24420