Al-Riaz Mobiles & Repairing Lab Chiniot
New and used keypad , touch mobiles ' accessories and we do repairing at cheap rates.
ڈائمنڈ جم براڈے بہت امیر انسان تھا۔ اپنے مہمانوں کی طرح طرح سے دعوتیں کرتا اور جاتے ہوئے انہیں مہنگی گھڑیاں اور جوہرات کے تحفے دیتا۔ وہ اپنے دوستوں کو شراب پلاتا ہے لیکن خود نہیں پیتا۔ اس کا وزن 140 کلو کے قریب قریب تھا۔ وہ کھانے کا شوقین تھا۔ ہر رات 15 قسم کے کھانے اس کی میز پر ہوتے اور سب کھا جاتا۔ اس کے بعد 1/2 کلو چاکلیٹ کھاتا۔ کھانے سے پہلے مالٹے کے رس کے 4 گلاس پیتا تھا۔ ایک دفعہ وہ کھانے میں 6 مرغ کھا گیا۔ بڑھاپے میں اس کے علاج کے لیے جب آپریشن ہوا تو ڈاکٹر نے دیکھا کہ اسکا معدہ عام انسانی معدے سے 6 گنا بڑا تھا۔ وہ ہر وقت ہیروں اور جواہرات سے لیس رہتا تھا۔ اس کی قمیض میں 250 سے زیادہ ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ جب وہ کسی کی دعوت کرتا تو اپنے فارم میں گاۓ اور بھینسوں سے دودھ دھونے کے لئے سونے کے برتن استعمال کرتا۔ اس کی تاش والی میز پر ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ ہر سال نیا فرنیچر خریدتا اور پرانا احباب کو تحفے میں دے دیتا۔ ایک ایکٹریس کو ایک سائیکل تحفے میں دی جس کے پہیے سونے کے تھے۔ اس میں جو ہرات جڑے ہوئے تھے۔ اس نے زندگی میں شادی نہیں کی تھی۔ اس نے یہ سب دولت موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حاصل کی۔ جب ریل گاڑی کے ڈبے لکڑی کے ہوا کرتے تھے تب لوہے کے ڈبوں کا سوچا جانے لگا۔ اس نے لوہے کی ڈبے بنانے شروع کر دیئے۔ اسے امریکہ میں بہت بڑا ٹھیکہ مل گیا۔ یوں لوہے کے ڈبے مشہور ہوگئے اور سب گاڑیوں میں استعمال ہونے لگے۔ اس کی دولت خاص وقت میں خاص فیصلے کا نتیجہ تھی۔ اگر وہ اپنے وقت سے تیس چالیس سال بعد پیدا ہوتا تو اسے یہ موقع نہ ملتا۔"""
یہ پیراگراف پڑھ کے آپ نے کیا سوچا؟؟؟
ہر کسی نے اپنے اپنے ذہن کے مطابق سوچا ہوگا۔ جس کے ذہن میں جو جو تھا اس نے اسی کے حساب سے اس کو دیکھا۔ اگر میں ان کو کلاسز میں تقسیم کروں تو کچھ اس طرح کی کلاسز ہوں گی۔
کلاس 1. اس کلاس کے لوگوں نے 2 3 لائنیں پڑھ کے چھوڑ دیا ہوگا اور سوچا ہوگا یہ صرف پیسے کے بارے میں اس کو رہنے دیں۔
کلاس 2. اس کلاس کے لوگ یہ سوچ رہے ہونگے کہ اگر یہ دولت ان کے پاس ہوتی تو زندگی میں مزہ آجاتا۔ ساری خواہشیں پوری ہوجاتی۔
کلاس 3. انہوں نے کہا ہوگا کہ یہ غیر مسلم کی مثال دے رہا ہے. ہم غیر مسلم سے کیوں سیکھیں۔ ہمارے پاس تو اسلام میں بھی مثالیں موجود ہیں۔
باقی پہلے کومنٹ میں ۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Chiniot
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 23:00 |
| Tuesday | 09:00 - 23:00 |
| Wednesday | 09:00 - 23:00 |
| Thursday | 09:00 - 23:00 |
| Friday | 09:00 - 23:00 |
| Saturday | 09:00 - 23:00 |
| Sunday | 09:00 - 23:00 |