Chiniot With MNS
Political
08/10/2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر
08/10/2026
مریم نواز کا سہیل آفریدی کوئی موازنہ نہیں بنتا اور پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کا کسی سے کوئی موازنہ نہیں
یہ پورا منصوبہ میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے، کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصوبہ ہے، جسے سابق حکومت سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے۔ اگر یہ واقعی پچھلی حکومت کا پروگرام تھا تو 13 سال سے خیبرپختونخوا میں اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ آج ایوارڈ ملنے کے بعد کریڈٹ لینے کی کوشش افسوسناک ہے۔
A moment of recognition on the global stage!
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif receives the prestigious UN-Habitat Scroll of Honour Award
خواتین کے لیے پولیس اسٹیشن جانا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر گھریلو تشدد کے معاملات میں۔ اسی لیے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں خواتین اپنے گھر، کمرے حتیٰ کہ باتھ روم سے بھی ویڈیو کال کے ذریعے شکایت درج کرا سکتی ہیں، اور ضرورت پڑنے پر فوری ریسکیو فراہم کیا جاتا ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست بھی کی جا سکتی ہے۔ بچوں کے لیے بھی چلڈرن ورچوئل پولیس اسٹیشن موجود ہے۔
لیّہ، بھکر، راجن پور یا ڈیرہ غازی خان جیسے دور دراز علاقوں کا سفر موٹر سائیکل پر ممکن نہیں۔ پنجاب کا تقریباً 10، 11 ارب روپے کا جہاز اس لیے ضروری ہے کہ عوام تک بروقت رسائی ہو۔ مجھے معلوم ہے تنقید اور حملوں کا سامنا بھی ہوگا، لیکن میں ان چیزوں سے گھبرانے والی نہیں۔
پنجاب میں خدانخواستہ ایک قتل یا کوئی جرم ہوتا ہے تو یہ حکومت کے لیے فوری توجہ کا معاملہ بن جاتا ہے۔ جب تک مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق جیل نہیں بھیج دیا جاتا، حکومت چین سے نہیں بیٹھتی۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں نے 100 سے زائد منصوبے اور اسکیمیں لانچ کی ہیں۔ میں یہ دعویٰ تو نہیں کر سکتی کہ مجھ سے کبھی کوئی غلطی نہیں ہوئی، کیونکہ میں بھی انسان ہوں۔ لیکن کم از کم حلفاً یہ بات ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میرے کسی بھی منصوبے کا ایک بھی مستحق ایسا نہیں جسے میرٹ کے بغیر فائدہ دیا گیا ہو۔
ہماری مسلح افواج جس جذبے اور بہادری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اور جس طرح ہمارے جوان شہادتیں پیش کر رہے ہیں، وہ قابلِ فخر ہے۔ آپ نے دیکھا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں پاکستان نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا ایک نیا اور مثبت تاثر بھی سامنے آیا۔ پاکستان کے بارے میں ایک نیا پرسیپشن ڈیولپ ہوا، جو ہمارے لیے یقیناً ایک انتہائی قابلِ فخر لمحہ تھا۔
بیرونی سیکیورٹی اور خطرات سے نمٹنے کے لیے ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں، لیکن اندرونی سیکیورٹی بھی اتنی ہی اہم ہے۔ جب تک گورننس، کارکردگی اور سول ادارے مضبوط نہیں ہوں گے اور اندرونی نظام مستحکم نہیں ہوگا، بیرونی سیکیورٹی بھی خطرات سے محفوظ نہیں رہ سکتی۔
Category
Website
Address
Chiniot
35400
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Chiniot With MNS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.