chitral wathan

chitral wathan

Share

shujauddin from Chitral

28/10/2025

ماشاءاللہ 🌸

عالیہ شاہ دختر پنن شاہ، مدشیل کریم آباد (لوئر چترال) نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو فخر محسوس کروایا ہے۔

انہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول، کوراغ سے ایف۔ایس۔سی مکمل کیا،
اور LUMS، UCA، IBA جیسے معتبر اداروں سے داخلے کی پیشکشیں حاصل کیں۔

ساتھ ہی MDCAT 2025 میں 162/180 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی،
اور آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے MBBS کلاس آف 2030 میں بھی داخلے کی پیشکش حاصل کی ہے۔ 🎓👏

اللہ تعالیٰ عالیہ شاہ کے علم، محنت اور مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌹
#کامیابی
#کامیابی

27/03/2025

پرسان، کریم آباد (تحصیل لوٹکوہ) میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے جاری برف باری کے باعث علاقے میں چھ فٹ برف جمع ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ اشیائے خورونوش اور طبی سہولیات تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔
علاقے کے مکین امداد کے منتظر ہیں اور حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ جلد از جلد سڑکوں کی بحالی پر. کام شروع کریں تاکہ ضروری سامان کی فراہمی میں تعطل نہ ہو اور روزمرہ کی مشکلات کم ہو سکیں۔

21/02/2025

کُشم اپر چترال میں موجود یہ کرسی 17ویں صدی میں کٹور خاندان کے اولین حکمران سنگین علی اول سے منسوب ہے۔

سینگوں کے ساتھ بنی اس طرح کی کرسیاں سابقہ کافرستان میں مقامی سرداروں کے زیر استعمال ہوتی تھیں اور ان کے عہدے اور اختیار کی نشاندہی کرتی تھیں۔

اطالوی محقق البرٹو کاکوپارڈو کے مطابق کُشم میں موجود یہ قدیم کرسی بالائی چترال میں قبل از اسلام کی روایات کی عکاسی کرتی ہے مگر اس طرح کی سینگوں والی کرسیاں کافرستان سے باہر اب تک کہیں اور نہیں ملی ہیں۔

یہ کرسی کُشم میں موجود ایک قدیم مکان میں موجود ہے جو سنگین علی اول کی رہائش گاہ بتائی جاتی ہے۔ اس گھر کی فن تعمیر میں کالاش ڈیزائن کے نمونے جابجا ملتے ہیں۔

تصویر بشکریہ Abdullah Shahab

کاکوپارڈو کا مقالہ نیچے کمنٹ میں

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Chitral
Chitral