Muhammad Ayub

Muhammad Ayub

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Ayub, Blogger, Chitral.

27/05/2026

آج سے 1457 برس قبل، عرب کے سنسان صحرا میں بسے ایک چھوٹے سے گاؤں کے پہاڑ پر ایک مردِ کامل کھڑے ہوئے اور انسانیت کو یہ پیغام سنایا کہ وہ ربِّ کائنات کے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ اس وقت ان کا ساتھ دینے والے صرف چار افراد تھے۔
مگر وقت گزرتا گیا، پیغام حق پھیلتا گیا۔ معاصر سلطنتیں مٹ گئیں، مروجہ تہذیبیں بدل گئیں، مگر ان صدا کی بازگشت دنیا کے ہر گوشے تک پہنچتی چلی گئی۔ آج اُن کے ماننے والوں کی تعداد دو ارب سے متجاوز ہے، اُن بے شمار لوگوں کے علاوہ جو اس دنیا سے رخصت ہو کر اللہ کی رحمت میں جا بسے۔
اُن کی دعوت مشرق سے مغرب تک، ریگزاروں سے سمندروں تک اور بستیوں سے دلوں تک پھیل چکی ہے۔
وہی ہستی جس پر تاریخِ انسانیت ناز کرتی ہے اور جس کے نام پر کروڑوں دل دھڑکتے ہیں۔
میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Chitral
17200