Upper chitral

Upper chitral

Share

Chitral (Urdu: ضلع چترال‎) is the largest district in the Khyber-Pakhtunkhwa province district upper chitral

24/08/2025

ماہر امراض ہڈی جوڑ کلینک

یکم ستمبر تا 3 ستمبر 2025 تک معروف ماہر امراض ہڈی و جوڑ کنسلٹنٹ ڈاکٹر خواجہ ساجد اسلم آغا خان ڈائیگنوسٹک سینٹر چترال اور 5 ستمبر تا 6 ستمبر آغا خان میڈیکل سینٹر بونی میں کلینک کریں۔

ڈاکٹر خواجہ ساجد اسلم ایک نامور طبی ماہر ہیں، جو کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک/ٹراما کے طور پر خدمات انجام د ے رہے ہیں ہِپ اور گھٹنے کی تبدیل میں تخصص رکھتے ہیں ان کا شاندار تعلیمی سفر برطانیہ سے آرتھوپیڈک اور ٹراما میں ماسٹرز کی ڈگری پر مشتمل ہے۔ سوئٹزرلینڈ سے وہ یورپین بورڈ آف آرتھوپیڈک اینڈ ٹراماٹولو جی
کے فیلو ہیں اور برطانیہ ہی سے ہپ اور گھنٹے کی تبدیلی میں فیلوشپ مکمل کی ہے۔

05/02/2025

انا للّہ و انا الیہ راجعون۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روخانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم 88 سال کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے۔ انسانیت کے لئے ان کی بے لوث اور وسیع خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ اپر چترال پیج کیطرف سے تمام اسماعیلی برادری کے لئے تعزیت کا پیغام۔
fans Chitraltimes Upper chitral @

18/11/2024

تورکہو روڈ کا منصوبہ علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا پراجیکٹ ہے، لیکن بدقسمتی سے اس پر ہونے والی بدانتظامی نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔ ایکسین کی جانب سے ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ دینا نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ٹھیکیدار نے ایڈوانس رقم وصول کرنے کے باوجود مقررہ کام مکمل نہ کرنا ظلم عظیم ہے۔ جتنا کام رہتا ہے ٹھیکیدار اس کو جلدی مکمل کرے۔ ہم بھی روٹی کھاتے ہیں اور عقل رکھتے ہیں۔ اس طرح ناانصافی ناقابل برداشت ہے۔

یہ عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے، اور ان کے مسائل پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کریں۔ لیکن اگر اس احتجاج کے دوران پولیس عوام کے ساتھ بدتمیزی کرے یا ان کے حق کو دبانے کی کوشش کرے، تو یہ ناقابلِ قبول ہے اور میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔


بطور صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال، میں تورکہو کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور یقین دہانی کراتا ہوں کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ یہ جانچ کی جائے گی کہ اس عمل میں کہاں غلطی ہوئی، اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کے حقوق کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ان شاء اللہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔۔!!!

شھزادہ سکندرالملک
صدر پی ٹی آئی اپر چترال

Want your organization to be the top-listed Government Service in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Upper Chitral
Chitral