Additional Assistant Commissioner Samarbagh
Official page of Additional Assistant Commissioner Samarbagh
04/07/2026
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد صاحب کی ہدایت پر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ، سعید اللّٰہ نے آج مورخہ 04 جولائی 2026 کو معیار بازار کا دورہ کرکے مندرجہ درج ذیل کارروائیاں کیں:
*1. ایل پی جی (LPG) دکانوں کا معائنہ:**
ایل پی جی کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی گیس فروخت کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
*2. ٹرانسپورٹ اڈے کا معائنہ:**
ٹرانسپورٹ اڈے پر گاڑیوں کے کرایوں کی فہرست چیک کی گئی۔ تمام ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
*3. غیر قانونی سگریٹس کی ضبطی:**
متعدد دکانوں کا معائنہ کیا گیا، معائنے کے دوران بغیر سٹیمپ کے غیر قانونی سگریٹس برآمد ہوئیں، جنہیں فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔
*4. زائد المیعاد اشیاء کی تلفی:**
کارروائی کے دوران مختلف دکانوں سے زائد المیعاد (Expired) اشیاء برآمد ہوئیں، جنہیں ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات جاری رہیں گے۔
23/06/2026
**کرایہ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی** مورخہ 23 جون 2026
عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ہدایات کی روشنی میں، آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے معیار تا منڈا اور معیار تا مسکینی روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ/ گاڑیوں کے کرایوں کا جائزہ لیا۔
چونکہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، لہذا ڈرائیوروں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کی دفتر سے جاری شدہ کرایہ نامے پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
خلاف ورزی کرنے والے متعدد گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dir