Upper Dir Police

Upper Dir Police

Share

The Official page of Upper Dir Police

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 03/06/2026
03/06/2026

دیر بالا پولیس
*دیر بالا پولیس کی بروقت کارروائی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو تحویل میں لے لیا گیا۔۔۔*

دیر بالا: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو، جس میں ایک شخص دیر بازار میں مشتبہ انداز میں نشہ کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ دیر سٹی پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

تھانہ دیر سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص، حضرت سید ولد رحمت سید سکنہ چنارچم دیر، کو تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی معلومات اور تصدیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص فاترالعقل اور ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔

پولیس نے اسے حفاظتی تحویل میں لے کر مزید معلومات کے حصول اور قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ڈی پی او دیر بالا نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی بروقت نشاندہی کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

Photos from Upper Dir Police's post 31/05/2026

دیر بالا پولیس
*ایس ڈی پی او سرکل واڑی کا ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر آخگرام کا دورہ، سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان نے ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر آخگرام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ واڑی تاج محمد خان اور انچارج چوکی آخگرام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور رہنمائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں ٹھنڈا پانی، شربت سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ سیاحتی مقامات، سفری احتیاطی تدابیر اور سکیورٹی سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔

ایس ڈی پی او فخر عالم خان نے کہا کہ دیر بالا پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ علاقے میں آنے والے سیاح محفوظ اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سیاحوں نے دیر بالا پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور بہترین سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے پولیس کے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

Want your organization to be the top-listed Government Service in Dir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Dir