Sir Rashid Javed

Sir Rashid Javed

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sir Rashid Javed, Public Figure, Dunga Bunga.

29/07/2025

پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ملنے سے وجود میں آیا تو ہائیڈروجن اور آکسیجن کیسے وجود میں آئے؟

تحریر: عبد السلام
یہ ایک اچھا لیکن سائنس کا بالکل ہی بنیادی سوال ہے۔ اگر کسی نے کیمسٹری کی بنیادی معلومات حاصل نہیں کی ہے تو انہیں سائنس میں بہت ساری الجھنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تو پہلے سائنس کی کچھ بنیادی باتیں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ علم کیمیا میں ایک چیز ہوتی ہے جسے عنصر یا element کہتے ہیں اور اس کا جمع عناصر ہوتا ہے۔ یہ مادے کی وہ قسم ہے جس میں صرف ایک ہی قسم کا ایٹم ہوتا ہے۔ مثلا آکیسجن گیس، ہائڈروجن گیس، لوہا، چاندی، کلورین وغیرہ۔ ان ایٹموں کو عام طور پر مزید توڑا نہیں جا سکتا۔ انہیں مزید حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے نیوکلیر ریکشن کرنا پڑتا ہے جو کہ عام کیمسٹری کے حدود دے باہر ہیں۔ الغرض ہمیں جس عام مادے سے روزانہ کے حساب سے واسطہ پڑتا ہے عناصر ان کی بنیادی اکائی ہے اور ان کے سب سے چھوٹے حصے کو ایٹم کہتے ہیں۔

ایک سے زیادہ ایٹموں سے مل کر جو مالیکیول بنتے ہیں انہیں مرکب یا compound کہا جاتا ہے۔ ان میں ایک سے زیادہ ایٹم آپس میں مل کر مالیکور بانڈ بنا لیتے ہیں یعنی ان میں کسی ایٹمی عمل کے ذریعے جڑاؤ پیدا ہوتا ہے۔ اب کاربن ڈائی آکسائڈ، پانی وغیرہ اسی قسم کے مرکبات ہیں۔ مرکبات کے سلسلے میں اہم بات یاد رکھنے کی یہ ہے کہ جن عناصر سے مل کر یہ بنے ہیں ان مرکبات میں ان عناصر کی طبعی خصوصیات نہیں ہوتی۔ مثلاً پانی میں ہائڈروجن اور آکسیجن کی طبعی خصوصیات نہیں ہوتی اور اگر کوئی طبعی خصوصیت ان میں مشترک ہے تو یہ اتفاقی ہوسکتی ہے لیکن ایسا ہونا ضروری نہیں ہے۔ یہ دونوں عناصر گیسیں ہیں لیکن پانی گیس نہیں ہے۔ دو عناصر کا مل کر ایک مرکب بن جانا یا دو مرکبات کا مل کر کچھ اور مرکبات بن جانا ہے یا کچھ اور مرکبات کے ملنے سے ان میں سے کوئی عنصر کا الگ ہوجانا ان سب کی سٹڈی کو علم کیمیاء کہا جاتا ہے اور ایسے عمل کو کیمیائی ردعمل یا Chemical reaction کہتے ہیں۔

ایک اور قسم کا ردعمل ہوتا ہے جس میں عناصر یا مرکبات ایک دوسرے میں حل ہو کر ایک محلول بنا لیتے ہیں۔ لیکن ان میں نئے مالیکول نہیں بنتے بلکہ انہیں کے مالیکول ایک دوسرے سے مل کر نئی چیز بنا لیتے ہیں لیکن اس نئے محلول میں دونوں محلل کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ محلول کو انگریزی میں solution کہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال نمکین پانی ہے۔ آپ نمک کو پانی میں حل کردیں تو جو چیز بنے گی اس میں نمک اور پانی دنوں کی خصوصیات ہوں گی۔ نمک چونکہ ٹھوس ہے تو اس وجہ سے پانی کچھ گاڑھا ہوجائے گا اور یہ گاڑھا پانی نمکین بھی ہوگا۔ لیکن ہمیں اس پانی میں علیحدہ سے نمک نظر بھی نہیں آئے گا۔

امید ہے کہ یہاں تک آپ کو بنیادی معلومات مل گئی ہوگی۔ اب سوال یہ ہے کہ ہائڈروجن اور آکسیجن کہاں سے آئے۔ اس سوال کے جواب کے لیے ہمیں کائنات کے بننے کے عمل اور ستاروں کے بننے اور تباہ ہونے کے عمل کو سمجھنا ہوگا۔ خیال رہے کہ عناصر بننے کے عمل میں بہت زیادہ درجہ حرارت اور پریشر کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم عام طور پر بڑے پیمانے پر یہ کام نہیں کر سکتے۔ ہمارے اکثر عناصر کسی بہت بڑے کائناتی واقعے کی وجہ سے وجود میں آئے، جیسے بگ بینگ۔ ستاروں کا فیوژن اور ستاروں کا سپرنوا بن کر پھٹنا وغیرہ۔

قدرتی طور پر مادے کے بنیادی عناصر 92 ہیں۔ بگ بینگ کے نتیجے میں ہائڈروجن، اور کچھ ہیلیم اور معمولی مقدار میں لیتھیم عناصر بنے۔ ہائڈروجن میں صرف ایک پروٹون اور ایک الیکٹران ہوتے ہیں۔ اس لیے ہائڈروجن کا ایٹمی نمبر ایک ہے۔ ہیلیم کا ایٹمی عدد دو اور لیتھیم کا تین ہے۔ بہت سارے عناصر بشمول آکسیجن ستاروں میں نیوکلیر فیوژن کے نتیجے میں بنے۔ اور مزید کچھ عناصر ستاروں کے سپرنوا بن کر پھٹنے کے نتیجے میں بنے۔ یہاں پر ایک تصویر دے رہا ہوں جس سے آپ کو پتہ چلے گا کہ کونسا عنصر کس کائناتی واقعے کے طور پر وجود میں آیا۔

28/06/2025
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dunga Bunga?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


Dunga Bunga