DeeP LineS

DeeP LineS

Share

جس طرح ٹوٹ کے گرتی ہے زمیں پر بارش"
"اس طرح خود کو تیری ذات پہ مرتے دیکھا

30/07/2025

دور حیات میں ہر چیز میسر ہے لیکن
کہاں سے لاؤں میں اپنے مزاج کے لوگ


highlight.sk









29/07/2025

رہِ حیات کے ڈر نے بڑا تھکایا ہے
کہ چار دن کے سفر نے بڑا تھکایا ہے

نہ پوچھ کتنی اذیت میں زندگی کاٹی
ترے کرائے کے گھر نے بڑا تھکایا ہے

طلوع ہونا بھی، ڈھلنا بھی، ڈوب جانا بھی
گزرتے شام و سحر نے بڑا تھکایا ہے

کہاں کہاں سے گزرنا پڑا ہے اس کیلئے
محبّتوں کی ڈگر نے بڑا تھکایا ہے

میں اب تلک اسی اک پل کی قید میں ہوں
اس ایک پل کی نظر نے بڑا تھکایا ہے

highlight.sk

13/07/2025

Waseem Badami ❣️

30/01/2025

امجد اسلام امجد

اوجھل سہی نگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں
اے رات! ہوشیار کہ ہارا نہیں ہوں میں۔

در پیش صبح و شام یہی کشمکش ہے اب
اُس کا بنوں میں کیسے کہ اپنا نہیں ہوں میں۔

مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر
جتنا بُرا سمجھتے ہو اتنا نہیں ہوں میں۔

اس طرح پھیر پھیر کہ باتیں نہ کیجیئے
لہجے کا رخ سمجھتا ہوں بچہ نہیں ہوں میں۔

ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرز منافقت
دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں۔

امجد ! تھی بھیڑ ایسی کہ چلتے چلے گئے
گرنے کا ایسا خوف تھا ٹھہرا نہیں ہوں میں۔

DeeP LineS.
Extra Postyhighlight.sk

19/11/2024

تیری کمی نہ پوری ہوئی ہزاروں سے بات کر کے دیکھی
تیرے بن کٹتی ہی نہیں رات کو شب رات کر کے دیکھی

خوشیوں کو ڈھونڈا تو بہت ہر محفل محفل میں نے
تیرے بن اچھی لگتی نہیں زندگی سوغات کر کے دیکھی

کوئی بھی تو نہیں ھے تیرے جیسا میری جان بہار
دل پریشان ہی رہا ھے جس سے بھی بات کر کے دیکھی

نہیں ملی تسکین دل کو کسی بھی صورت ہائے اللّٰہ
ہر ایک چھوٹے بڑے سے میں نے ملاقات کر کے دیکھی

تیرے علاوہ دل کچھ بھی اور نہیں چاہتا ھے بشر
نہیں لگتا دل کہیں بھی گلشن میں رات کر کے دیکھی

از قلم مبشر حسین بشر
DeeP LineS

18/11/2024

بس ایک موڑ غلط مڑ گئے تھے جیون میں
اور اس کے بعد خسارا تھا، بس خسارا تھا

فرزانہ ساجد

خدا کے بعد میرا آخری سہارا تھا
وہ جس کو میں نے بھری بزم میں پکارا تھا

بس ایک موڑ غلط مڑ گئے تھے جیون میں
اور اس کے بعد خسارا تھا، بس خسارا تھا

فلک نے تاک کر بجلی گرائی تھی اس پر
اسی شجر پہ جہاں آشیاں ہمارا تھا

اس ایک پل کی اداسی نہیں گئی اب تک
وہ ایک پل جو تیرے ہجر میں گزارا تھا

کسی نے یونہی جو وعدہ کیا تھا آنے کا
تو راستوں کو دل و جان سے سنوارا تھا

نظر چرا کے وہ گزرے تو دل نے جان لیا
یہی تو اس سے جدائی کا استعارہ تھا

گہری چپ

08/11/2024

کس لئے نم ہے بھلا آنکھ تمہاری پاگل
لوگ کرتے ہیں یہاں وقت گزاری پاگل

زندگی اس کے علاوہ بھی ہے کار آمد شے
اس طرح کرتے نہیں عشق کو طاری پاگل

وہ بچھڑتا ہے تو چپ چاپ بچھڑنے دے اُسے
عمر بھر کون رہا کس کا پجاری پاگل
#
...

08/11/2024

I want this to be my last action.🤍

08/11/2024

‏نہ میرے خواب بدلے، نہ کوئ تعبیر بدلی ہے
نہ دن بدلے ہیں میرے،نہ میری تقدیر بدلی ہے.

وہی فرمان شاہی ہے، وہی ہے اذن سلطانی
وہی سکہ ہے رائج اس پہ بس تصویر بدلی ہے.

میری آنکھوں سے پٹی کھول دو کہ آج میں دیکھوں
کہ آزادی ملی ہے یا فقط زنجیر بدلی ہے
DeeP LineS

28/10/2024

یوں بھلا چھوڑ دیا کرتے ہیں اپنا کر کے
تونے تو مار دیا ہے مجھے تنہا کر کے

میں بہت جلد بھنور میں تجھے یاد آؤں گا
اتنا خوش باش نہ رہ مجھ سے کنارہ کر کے

ایک نظر ڈال کبھی میرے مسیحا مجھ پر بھی
تیرا کیا جائے گا بیمار کو اچھا کر کے
اختر شمار
DeeP LineS

,.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gam Kotli?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gam Kotli
11337