General knowledge
General knowledge is information that has been accumulated over time through various mediums.
#7 wonder's of the World ke 7 ahjubhy
kya ha mout kya ha//Hazarat Imam Jaffar sadiq //jabir bin hayan//
اپنی جان دے کر دوسروں کیلئے روزگار دینے والا کیڑا
ہلکےسفیدرنگ کے کیڑے ہزاروں زندگیاں بدل رہے ہیں
پنجاب میں ریشم کےہلکے سفید رنگ کے کیڑے ہزاروں زندگیاں بدل رہے ہیں۔
لاہور کےعلاقے چھانگا مانگا ميں ہر تيسرا گھر ریشم کے کيڑوں کی افزائش کررہا ہے۔چھوٹے سے کیڑے کی عمر4 ہفتے سے زیادہ نہیں ہوتی اور یہ اس دوران صرف 4 بار سوتا ہے۔اپنی زندگی کے آخری ہفتے میں یہ کیڑے شہتوت کے درجنوں پتے کھاتا ہے اورپیٹ بھرجانے کےبعد یہ تھوک اُگلنا شروع کردتا ہےتاہم درجہ حرارت میں کمی بیشی ہوجائے توکچھ کیڑے ایسا نہیں بھی کرتے ہیں۔ریشم کے جس کیڑے کے جسم پر سلوٹیں پڑجاتی ہیں وہ بیمار پڑ جاتا ہے اور ریشم خارج کرنے کے قابل نہیں رہتا۔
ریشم کے کیڑے کے خ*ل کو ٹوٹی یا کاکون کہا جاتا ہے اوریہ کیڑاخود کو اس ریشم کے اندر قید کرلیتا ہے تاہم ریشم کا اخراج جاری رہتا ہے۔ خام ریشم تیار ہونے کے بعد انھیں علیحدہ کیا جاتاہے۔ ریشم کے خریداراس کاکون کو گرم پانی میں ڈالتے ہیں اور70 ڈگری درجہ حرارت میں خ*ل سے ريشے الگ ہوتے ہیں اور ساتھ مشینوں پر ریشم کا خالص دھاگا تیار ہوتا رہتا ہے۔ایک کلو خ*ل سے تقریب 1200 گرام ریشم حاصل ہوتا ہےاوریہ دھاگا انتہائی مہنگا اورمعیاری ہوتا ہے۔
پنجاب کے 3 ہزارخاندان سالانہ7 کروڑروپےکا ريشم تيارکرتےہيں اورہرگھرانہ ماہانہ 35 ہزار روپے سے40 ہزارروپے کماتاہے۔ان خاندانوں کو محکہ ریشم پروری مخلتف اوقات میں اوقات میں تعاون فراہم کرتا رہتا ہے۔
08/12/2021
گاڑیوں کے ٹائر صرف کالے کیوں ہوتے ہیں
ٹائروں میں استعمال ہونے والا ربڑ حقیقت میں دودھیا سفید رنگ کا ہوتا ہے جو کہ ایک خاص درخت سے حاصل کیا جاتا ہے— فائل فوٹو
گاڑیاں خود درجنوں رنگوں میں آتی ہیں، لیکن ٹائر نہیں! کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر ہمیشہ سیاہ کیوں ہوتے ہیں؟
ٹائروں میں استعمال ہونے والا ربڑ حقیقت میں دودھیا سفید رنگ کا ہوتا ہے جو کہ ایک خاص قسم کے درخت سے حاصل کیا جا تا ہے، لیکن کاربن بلیک کو ایک مستحکم کیمیائی مرکب کے طور پر ربڑ میں شامل کیا جاتا ہے جو کہ ٹائر کو سیاہ کر دیتا ہے۔
کاربن بلیک کو دوسرے پولیمر کے ساتھ ملا کر ٹائر کا ٹریڈ کمپاؤنڈ یعنی اوپری کمپاؤنڈ بنایا جاتا ہے۔
ربڑ میں کاربن بلیک کا اضافہ ٹائر کے رنگ کو گہرا کرتے ہوئے اس کی مضبوطی اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔
ربڑ میں کاربن بلیک کا اضافہ ٹائر کے رنگ کو گہرا کرتے ہوئے اس کی مضبوطی اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔
ربڑ میں کاربن بلیک کا اضافہ ٹائر کے رنگ کو گہرا کرتے ہوئے اس کی مضبوطی اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔
کاربن بلیک ٹائر میں ایک اہم اضافہ ہے کیونکہ یہ گاڑی کے ان حصوں سے گرمی کو دور کرکے ٹائر کی عمر کو بڑھاتا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران بہت گرم ہو جاتے ہیں، جیسے کہ بیلٹ کی جگہیں اور ٹائروں کے بیرون حصے۔
یہ کاربن بلیک ٹائروں کو خراب کرنے والے دو ایسے عناصر یعنی الٹرا وائلٹ روشنی اور اوزون کے نقصان دہ اثرات سے بھی بچاتا ہے اور چونکہ کاربن بلیک ٹائر کو مضبوط بناتا ہے جس کی وجہ سے کار کے ڈرائیور محفوظ رہتے ہیں۔
ٹائر کا سیاہ رنگ ایک عملی انتخاب بھی ہے جس سے صفائی کے معاملات بھی جڑے ہیں۔ اگر ٹائر ہلکے رنگ کے ہوتے تو انہیں صاف ستھرا اور اچھا نظر آنا مشکل ہوتا اور ہر سفر کے بعد آپ داغوں اور دھبوں کو دور کرنے میں گھنٹوں گزارتے۔
مختصر یہ کہ ٹائر خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے ہوتے ہیں اور اگر آپ انہیں مزید پرکشش بنانا چاہتے ہیں تو پرکشش رم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ٹائر کا مقصد بہتر ہینڈلنگ، آرام اور بریک پاور میں سہولت فراہم کرنا ہے اور زیادہ تر لوگ یقینی طور پر خوبصورت ٹائر پر محفوظ ٹائر کو ترجیح دیں گے۔
14/10/2021
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gilgit