SBC News Gilgit

SBC News Gilgit

Share

SBC is a local news network based in gilgit baltistan where we gives you every single bite of news

Photos from SBC News Gilgit's post 17/10/2022

Piece of Heaven On the Planet Earth
“NALTER VALLEY GILGIT”

03/10/2022

اعلامیہ
سپورٹس گالہ کے خلاف تنظیم اہلسنت والجماعت کی طویل مشاورت کےبعد امیر اہلسنت نے کل بروز منگل کے دن شٹر ڈاون کی کال دےدی
آج مورخہ 3 اکتوبر بروز پیر مولانا قاضی نثار احمد کے زیر سرپرستی ایک اہم اجلاس ہوا ۔۔ اجلاس میں تمام دینی جماعتوں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی نثار احمد نے کہا " کہ ایک عرصے سے تعلیمی سرگرمی کے نام پہ گلگت بلتستان میں مختلف مواقع پہ بے حیائی۔۔۔ فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جارہا ہے۔۔۔۔ ماضی میں ایسے پروگرامات کے انعقاد پہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو بار بار متنبہ کرایا گیا۔۔۔ مگر انتظامیہ حسب معمول ٹال مٹول اور لیت و لعل سے کام لیتی رہی۔۔۔ اب نوبت بایں جارسید کہ " خواتین سپورٹس گالا فیسٹیول " کے نام پہ کھلم کھلا شریعت مطہرہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔۔۔ شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔۔۔
اس اجلاس میں مشترکہ طور پہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہماری یاد دہانی کو نظر انداز کرکے ہمیں کمزور سمجھا گیا۔۔۔ لہذا یہ اجلاس کل سے گلگت شہر میں ہڑتال کا اعلان کرتا ہے۔۔۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس برائی کو روکنے میں ہمارا دست و بازو بنیں۔۔۔ جرات و ہمت کا مظاہرہ کریں ۔

جاری کردہ :
جنرل سیکرٹری ۔ تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان ۔

20/09/2022

بڑا انکشاف ۔۔۔۔۔۔
عالمی منڈی میں پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا، تاہم پاکستان میں عوام فائدے سے محروم ہیں، پٹرول پر 63 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 21 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافی وصولیوں سے خزانہ تو بھرنے لگا مگر عوام کی جیبیں خالی ہیں۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے عہدیداروں نے بتایا اس وقت پٹرول کی قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے فی لٹر ہے جو عوام کو 235 روپے 98 پیسے میں مل رہا ہے، پٹرول پر37 روپے 50 پیسے لیوی، 4 روپے 76 پیسے فریٹ مارجن، 3 روپے 68 پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7 روپے فی لٹر ڈیلرز مارجن بھی عائد ہے۔

حکومت پٹرول پر یومیہ 1 ارب 89 کروڑ جبکہ ماہانہ 56 ارب 85 کروڑروپے کما رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت خرید 224 روپے 69 پیسے ہے جو عوام کو 245 روپے 75 پیسے میں مل رہا ہے، ڈیزل پر عوام سے یومیہ 63 کروڑ جبکہ ماہانہ 18 ارب95 کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔

سولہ ستمبر کو بھی پٹرول 10 روپے جبکہ ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا ہونا چاہیئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42 کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔

07/09/2022

آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا سنٹرل جیل مناور کا دورہ

گلگت جیل انتظامیہ کا اگلے ہفتے سے قیدیوں کے ازدواجی حقوق کےلئے کمرے مختص کرنے کا فیصلہ

گلگت (پ ر) سنٹرل جیل مناور کے حوالے سے سوشل میڈیا یر چلنے والی بےبنیاد خبر پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا سنٹرل جیل مناور کا دورہ ،سپرٹینڈنٹ جیل محمد عقیل اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل عمران کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا محکمہ جیل خانہ جات ایک حساس ادارہ ہے جس کی وجہ سے ڈیوٹی بھی حساس نوعیت کی ہے ہمیں اپنی ڈیوٹی مکمل زمہ داری اور ضابطے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ضرورت ہےجیل اندرونی انتظامی پر امور پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا سنٹرل جیل میں قیدیوں پر کسی قسم کی زور زبردستی نہیں کی جا رہی بلکہ جیل کا نظام حسب ضابطہ پاکستان پریزن رول 1978 کے مطابق چلایا جارہا ہے سنٹرل جیل میں قید دیامر، سکردو ،استوار ،غذر اضلاع کے قیدیوں نے پاکستان پریزن رول کے مطابق درخواست گزاری آن کو اپنے آبائی اضلاع کے جیلوں میں ہالیہ ہفتے شفٹ کیاگیا ہے وہ تمام قیدی جو دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ان کا قانونی حق یے،کہ جیل قونین کے مطابق درخواست دیں ۔۔ان کو متعلقہ اضلاع کے جیل میں شفٹ کیا جائے گا۔ بے بنیاد پروپیگنڈہ اوع مسلکی اور علاقائی ر نگ دے کر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش سے اجتناب کریں،
جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے قیدیوں کو بلا تفریق مذہب، علاقہ، ذات و نسل کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں اسی سلسلے میں اگلے ہفتے سے ازدواجی حقوق کےلئے رومز فراہم کئے جائنگے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Gilgit