Daily Rehbar Digital

Daily Rehbar Digital

Share

page like and shaerd

Photos from Daily Rehbar's post 02/06/2026

Daily Rahbar NewsPaper
2 June 2026
More details
www.dailyrehbar.com

22/05/2026

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نائب صدر منظور حسین شاہ نے یو میڈیا نیٹ ورک کے لائیو پروگرام میں روزنامہ "گلگت بلتستان ایکسپریس" کے ایڈیٹر عامر جان سرور کے ساتھ ڈاکٹر زمان کے غیر مہذب رویے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہیں اور ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک آزادیٔ صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ منظور حسین شاہ نے تمام میڈیا تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر زمان کی ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے وقار، تحفظ اور آزادیٔ اظہار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

20/05/2026

کنوداس گلگت میں اقراء روضہ الاطفال سکول کی سالانہ تقسیمِ انعامات کی رنگا رنگ تقریب، ننھے طلباء کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔
نگران وزیر جنگلات مولانا شراف الدین نے بچوں کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے تعلیم کے ساتھ تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

#گلگت #کنوداس #تعلیم

13/05/2026

گلگت بلتستان کے نوجوان سید علی رضوی نے کیمبرج یونیورسٹی اور برطانیہ کے معزز قانونی اداروں میں کامیابی حاصل کرکے خطے اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
سید علی رضوی کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے محنت، عزم اور میرٹ کی روشن مثال قرار دی جا رہی ہے۔

#قانون #کامیابی #نگر #برطانیہ

10/05/2026

گلگت(رھبر نیوز) نگر حلقہ نمبر 5 سے نوجوان سیاستدان ریاض اکبر نے اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی تقریب صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
سیاسی حلقوں کے مطابق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں حلقہ نمبر 5 نگر سے مختلف امیدواروں نے انٹرویوز دیے تھے جن میں شیخ ذاکر حسین، ریاض اکبر، وزیر جہانگیر ،حاجی رضوان، فیصل شایری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ پارلیمانی بورڈ نے سفارشات مرتب کرکے اعلیٰ قیادت کو ارسال کیں، جس کی منظوری کے بعد آزاد امیدوار ریاض اکبر کو مشترکہ امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر ریاض اکبر نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی ترقی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے ریاض اکبر کی انٹری نے حلقہ نمبر 5 نگر کی انتخابی فضا کو مزید گرم کر دیا

#الیکشن2026

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Old Chaina Trade
Gilgit
05811