Danyore Gilgit City

Danyore Gilgit City

Share

Gilgit Baltistan land of Mountain

01/07/2025

ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری کا چھکس کوٹ امام بارگاہ میں دنیور یوتھ کے ساتھ اظہارِ خیال

ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری نے چھکس کوٹ دنیور میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں اور نوجوان سیاسی کارکن عرفان آزاد کی بلاجواز گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، اور ان کی گرفتاری آزادیِ اظہار پر حملہ ہے۔

ڈاکٹر شہریاری نے کہا کہ عرفان آزاد کی جدوجہد نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور ایسے باہمت افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، نہ کہ ان پر قدغن لگائی جائے۔ ہمیں ایسے دین فروش عناصر کو پہچاننا ہوگا، جو دین کا لبادہ اوڑھ کر وطن کا سودا کرناچاہتے ہیں۔ ہم ایسے عناصر کی دھمکیاں اپنی جوتے کی نوک پہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر اگلے لائحہ عمل پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ عرفان آزاد اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کی رہائی اور اظہارِ رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے۔

08/06/2025
Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit