Learning & Growing
learning starts from questioning
گلگت شہر کے ہر گھر میں سمارٹ میٹر لگا دیں تو اس وقت بجلی سر پلس ہوجائے گی بجلی کم نہیں ہے
78 سال گزر جانے کے باوجود ہمارا سیاسی ڈھانچہ اور سیاسی قیادت کو اب بھی بیساکھیوں کی ضرورت ہے۔
04/06/2026
سکردو روڈ کی خستہ حالت
سنا ہے کہ سکردو روڈ کے مختلف مقامات پر، جہاں ماضی میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ رہتا تھا، حفاظتی ٹنلز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاکہ مسافروں کو محفوظ سفر کی سہولت میسر آ سکے۔ تاہم جب سڑک مکمل ہوئی تو کسی بھی مقام پر یہ ٹنلز نظر نہیں آئے۔ نتیجتاً آج بھی معمولی بارش اور ہوا سے پتھروں کے گرنے یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑک گھنٹوں بلکہ بعض اوقات پورے دن کے لیے بند ہو جاتی ہے۔اور اب تک پتھر گرنے سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔
اس صورتحال سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ سالانہ ہزاروں سیاح بھی متاثر ہوتے ہیں سیاح سکردو بوئنگ جہاز آنے کی وجہ سے پہلے سکردو ائیرپورٹ اور پھر گلگت کی طرف رخ کرتے ہیں اور گلگت سکردو روڈ سیاحت کے لیے بطور اہم شاہراہ استعمال کرتے ہیں۔ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ متاثرہ مقامات پر نہ مناسب واشروم اور رہائش کی سہولت موجود ہے، نہ ہی ہوٹل کا انتظام اور نہ موبائل نیٹ ورک کام کرتا ہے۔ ایسے میں مسافروں کو شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بلتستان کے الیکشن 2026 میں منتخب ہونیوالے سیاسی نمائندوں، متعلقہ اداروں اور شاہراہوں کی تعمیر و نگہداشت کے ذمہ دار حکام سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے پر فوری توجہ دیں۔ خطرناک مقامات کی نشاندہی، حفاظتی ٹنلز کی تعمیر یا تکمیل، بروقت صفائی کے انتظامات اور ہنگامی رابطے کی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام اور سیاح محفوظ سفر کر سکیں اور علاقے کی سیاحت و معیشت کو نقصان نہ پہنچے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100