Worldroof
Media services providers in Gilgit-Baltistan
18/11/2025
پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کا بل حال ہی میں منظوری کے مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے جو خواتین کے حقوق، بااختیاری اور تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کمیشن نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا بلکہ پالیسی سازی، قانون سازی اور نگرانی کے حوالوں سے بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوگا۔
جب کہ بل منظور ہو چکا ہے حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چیئرپرسن کی تقرری کے عمل کو ہر سطح پر کھلا، شفاف اور میرٹ پر مبنی بنائے۔ ہم حکومتِ گلگت بلتستان، اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس عہدے کا اشتہار جاری کیا جائے، میرٹ کو یقینی بنایا جائے، اور اس اہم ادارے میں بہترین اور اہل قیادت کو موقع فراہم کیا جائے
"کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن جیسا اہم ادارہ خواتین کی آواز کو مؤثر فورمز تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ لہٰذا اس کمیشن کی چیئرپرسن کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ ہے کہ پورے انتخابی و انتظامی عمل کو مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہوگا۔ اس لیے منصب کی تقرری کے لیے اشتہار کے ذریعے اوپن پراسس اختیار کرتے ہوئے مکمل شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ اپنی بنیاد سے ہی شفافیت، غیرجانبداری اور میرٹ کی مثال بنے، تاکہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ حقیقی معنوں میں خواتین کی فلاح، ترقی اور خودمختاری کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کے انتخاب کے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بہترین اور قابل اُمیدوار کا تقرر کرے گی۔
18/11/2025
گلگت: جامعہ قراقرم میں جھگڑےکے بعد گلگت شہر کی سڑکیں بلاک۔ یہ ویڈیو پبلک چوک کی ہے ۔ ۔ ۔ #media
17/11/2025
پریس ریلیز
مورخہ 17/11/2025
گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل صوبائی حکومتوں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت کے عوامی مفاد کے پالیسیوں کو ختم کرنے کے باعث عوامی مفادات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔جوٹیال میں 1122 کے سب سٹیشن کو ختم کرنے سے عوامی نقصانات کھل کر سامنے آرہے ہیں,جوٹیال میں حالیہ آتشزدگی کے دوران ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے کی گاڑیاں بروقت نہیں پہنچ سکیں جس کے باعث محنت مزدوری سے باعزت روزی کمانے والے تاجروں کو کروڈوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور نااہل صوبائی حکومت کی نااہل پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں گلگت شہر کے بے ہنگم ٹریفک کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہم ادارے کو بروقت کاروائی سر انجام دینے کیلئے جوٹیال میں سب آفس کا قیام عمل لایا گیا۔جوٹیال سب آفس نے جوٹیال اور ملحقہ علاقوں میں ہر طرح کی ایمرجنسی میں بروقت عملی کردار کے زریعے عوامی خدمات سر انجام دییے۔ٹریفک کی بےہنگم صورتحال اور شہر کے وسط سے جوٹیال تک کی دوری کو سامنے رکھتے ہوئے حالیہ آتشزدگی جیسے واقعات میں عوامی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے جوٹیال سب آفس کا قیام وقت کی فوری ضرورت ہے لہذا متعلقہ ادارے فوری طور پر جوٹیال سب آفس کے بحالی میں اپنا کردار ادا کریں
اور نااہل صوبائی حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متاثرین کی مالی مدد کریں۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سابق دور حکومت میں ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے والی گاڑیوں میں فوری پانی کی بھرائی کیلئے مختلف جگہوں میں واٹر ہاڈرنٹس لگانے کی اہم عوامی سکیم کو ختم کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جیسے عوامی اداروں کو بروقت عوامی خدمات کے اصولوں کو سامنے رکھ کر پالیساں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ 1122 کے ادارے اور تربیت یافتہ عملے نے اہم خدمات سر انجام دے ہیں۔بہترین انتظامی فیصلوں کے زریعے اس اہم عوامی خدمات کے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اس واقعے کا فوری نوٹس لیں جوٹیال سب آفس کو بحال کریں تاکہ آتشزدگی یا دیگر کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال میں یہ سب آفس اپنی بروقت خدمات ادا کرسکے۔
جاری کردہ
میڈیاکوآرڈینیٹر
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
#1, Ameer Complex, Near Sadpara Chowk, Zulfiqar Abad
Gilgit