Gilgit Baltistan Transport Owners Association
GBTOA is union of transporter in GB
07/02/2026
جاوید عباسی صدرگلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے واضح طور پر 8 فروری کی ہڑتال سے اپنی لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کی ہڑتال کی حمایت نہیں کرتی۔
ٹرانسپورٹ شعبہ ایک عوامی خدمت ہے، اور ہم عوام کو سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
ہماری ایسوسی ایشن کے اپنے بھی متعدد مسائل ہیں، جنہیں ہم ادارہ جاتی، قانونی اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ہم ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہو کر صرف ٹرانسپورٹروں کے جائز حقوق، عوامی سہولت اور نظام کی بہتری پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔
عوام، مسافروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ ٹرانسپورٹ سروسز کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
جاری کردہ:
سیکرٹری انفارمیشن
گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن
07/02/2026
مظفر علی، صدر اربن سٹی گلگت، نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوزوکی گاڑی کے ایک ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک پولیس کے جوان مبارک علی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک جوان مبارک علی نہایت محنتی، خوش اخلاق اور فرض شناس جوان ہیں، جو ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی نہایت چوکس انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص دراصل باقاعدہ ڈرائیور لائن کا حصہ ہی نہیں بلکہ وہ ایک سرکاری محکمے کا ملازم ہے، جو سرکاری تنخواہ لینے کے باوجود غیرقانونی طور پر ٹیکسی لائن میں گاڑی چلا رہا ہے۔
مظفر علی نے مزید کہا کہ یہ ایک تشویشناک امر ہے کہ بعض افراد سرکاری محکموں میں ملازمت کے ساتھ ساتھ یہاں آ کر سوزوکی اور ٹیکسیاں چلا رہے ہیں اور ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں بھی انہی کی جانب سے ہو رہی ہیں۔ یہی افراد ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ الجھتے ہیں اور اپنے سرکاری عہدے کا ناجائز اثر و رسوخ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، جو ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
صدر اربن سٹی گلگت نے متعلقہ محکموں سے بھرپور اپیل کی کہ ایسے تمام ڈرائیوروں کے خلاف سخت اور مثالی کارروائی کی جائے جو سرکاری ملازمت کے باوجود غیرقانونی طور پر ٹرانسپورٹ لائن میں کام کر رہے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اہلکاروں سے بدتمیزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ٹریفک جوان مبارک علی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث ڈرائیور کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور ٹریفک اہلکاروں کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر سمجھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔information secretary GB
06/02/2026
نماٸندہ خصوصی گلگت سٹی ۔۔۔۔۔۔حاجی تاج محمد، صدر ڈرائیور یونین گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں تمام ڈرائیور حضرات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ اپنا ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ بچوں اور عوام کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
صدر ڈرائیور یونین نے مزید بتایا کہ اس مہینے ٹریفک قوانین اور رولز کے تحت گلگت بلتستان کے تمام روٹس پر ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات کی باقاعدہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اس لیے تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ ڈیوٹی پر موجود افسران کے ساتھ اخلاق اور شائستگی کا مظاہرہ کریں، اور چیکنگ کے دوران اپنا ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے کاغذات خوش اسلوبی سے پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ایک محفوظ اور منظم ٹریفک نظام بھی قائم ہوگا۔
01/02/2026
پریس ریلیز
صدر ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان، جناب جاوید عباسی نے آج اپنے ایک سخت اور دوٹوک پریس ریلیز میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے دوہرے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں اضافے کے معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے۔ کوئی میٹنگ نہیں، کوئی نوٹیفکیشن نہیں، اور نہ ہی ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سنا جاتا ہے۔
لیکن جیسے ہی ڈیزل کے ریٹ میں محض ایک یا دو روپے کی کمی آتی ہے تو اچانک انتظامیہ متحرک ہو جاتی ہے۔
جاوید عباسی نے کہا کہ اس موقع پر ایکسائز، ٹریفک پولیس، تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران جرمانوں کی کاپیاں اٹھائے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کو بلاامتیاز بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ
“ڈیزل کی قیمتیں جب بڑھتی ہیں تو 10، 15 روپے فی لیٹر کے حساب سے بڑھتی ہیں، لیکن جب کم ہوتی ہیں تو صرف 1 یا 2 روپے۔
مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ دو روپے کمی پر آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا ہے اور دس پندرہ روپے اضافے پر سب زبان بند کر لیتے ہیں۔”
صدر ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ جب ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو ٹرانسپورٹ کرایوں میں مناسب اضافہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، جو ہمیں بغیر کسی احتجاج اور بار بار میٹنگز کے خودکار اور اصولی بنیادوں پر دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کو احتجاج اور دھرنوں کی طرف دھکیلنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ اس سے نہ عوام کو فائدہ ہوتا ہے اور نہ ہی نظام بہتر ہوتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ انتظامیہ وقت پر فیصلہ کرے اور ٹرانسپورٹرز کو ان کا جائز حق بروقت فراہم کرے۔
آخر میں جاوید عباسی نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ
“اگر ہمارا حق ہمیں بروقت نہ دیا گیا تو ہم مجبوراﹰ وہی راستہ اختیار کریں گے جو ماضی میں اختیار کرنا پڑا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔”information secretary transport owner Association GB
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |