Sony Ghizer

Sony Ghizer

Share

Student

27/06/2026

ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر ڈاکٹر عبید کی پھنڈر میں کارروائیاں
آج مورخہ: 27-06-2026

ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر ڈاکٹر عبید نے پھنڈر کے مختلف میڈیکل اسٹورز اور صحت کے مراکز کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ ڈرگ ایکٹ 1976 کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہونے پر ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تمام میڈیکل اسٹور مالکان اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976 اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی فراہمی ڈرگ کنٹرول انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
“عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں”

22/06/2026

گلگت: اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کی درخواست (ریکوزیشن) پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا۔
اس فیصلے کا اعلان اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا۔

12/06/2026

📢 وفاقی بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم اعلانات

✅ 1۔ نئی پے اسکیل 2026 متعارف کرائی جائے گی، جس میں 2022 کا 15 فیصد اور 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا۔

✅ 2۔ تمام وفاقی ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔

✅ 3۔ جن ملازمین کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) مل رہا ہے، انہیں یہ الاؤنس بدستور ملتا رہے گا۔

✅ 4۔ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

✅ 5۔ سول آرمڈ فورسز کے لیے کانسٹنٹ اٹینڈنٹ الاؤنس 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

✅ 6۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے اسپیشل ایریا کمپنسیٹری الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

✅ 7۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر (100 فیصد) خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

✅ 8۔ ایگزیکٹو الاؤنس کی ادائیگی پے اسکیل 2022 کے مطابق کی جائے گی۔

✅ 9۔ کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملے کی خصوصی تنخواہ 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

✅ 10۔ NACTA/NIFTAC کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

✅ 11۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات PSP افسران کو بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد پروویژنل الاؤنس دیا جائے گا۔

✅ 12۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے BPS-1 تا BPS-22 ملازمین کا خصوصی الاؤنس 10 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

✅ 13۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

✅ 14۔ خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

✅ 15۔ تمام پنشنرز کی بنیادی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit