Ghanche Student Federation KIU Gilgit
"ربی زدنی علما" تعلیم ہمارا نصب العین ۔۔
14/06/2026
جناب شہباز لقدوم صاحب، امیدوار برائے ضلع کونسل کورو، اور یونین کونسل کورو اس بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کورو کے نوجوانوں، بزرگوں اور تمام باشعور عوام کے لیے خوشی اور امید کی ایک نئی کرن ہے۔
شہباز لقدوم صاحب ایک تعلیم یافتہ، باصلاحیت، نڈر اور عوامی مسائل کا ادراک رکھنے والے نوجوان ہیں، جو ہمیشہ اپنی یونین کونسل کے حقوق، ترقی اور عوامی مفادات کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں کورو کے عوام کو ایک ایسی نمائندگی مل سکتی ہے جو دیانتداری، قابلیت اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہو۔
آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے علاقے کی ترقی، نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک قابل، مخلص اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کریں۔ شہباز لقدوم صاحب کی کامیابی نہ صرف ایک فرد کی کامیابی ہوگی بلکہ پورے کورو کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگی۔
آئیں! ہم سب مل کر جناب شہباز لقدوم صاحب کا بھرپور ساتھ دیں، ان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور بلدیاتی انتخابات میں انہیں کامیاب بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
کورو کے عوام کا انتخاب — صرف شہباز لقدوم صاحب
آئیں سب مل کر عہد کریں،
شہباز لقدوم صاحب کو کامیاب بنائیں،
اور کورو کو ترقی، خوشحالی اور بہتر قیادت کی راہ پر گامزن کریں۔
29/12/2025
Ghanche Student Federation KIU Gilgit Cabinet 2025_26
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Karakoram International University Gilgit
Gilgit
15100