Muntazir Abbas
Web Developer / Blogger / Entrepreneur
03/04/2024
گلمینہ ساکن شمشال ضلع پسو کی کہانی ان کی زبانی
مجھے بچپن ہی سے جانور پسند تھے بالخصوص بلیاں کیونکہ اکثر گھر والے بھی مجھے "بوشی" نام سے پکارتے تھے۔ اس نام کا اثر میری رومزہ زندگی پہ پڑا اور یوں جانورں کے ساتھ کھیل کود بچپن ہی سے مشغلہ بنا رکھا۔ لیکن گھر والوں کو جانوروں کے ساتھ میرا کھیلنا کودنا پسند نہ تھا۔
ایک دن میں بکریاں لیکر تھینگی گئی تھی وہاں مجھے ایک خوبصورت بلی ملی۔ گو کہ گھر والوں کو بلی پسند نہیں تھی اس لیے بلی کو میں نے "گویال" میں چھپا رکھا اور چھپ چھپ کے دودھ پلاتی رہی۔
بلی جس رفتار سے بڑی ہورہی تھی وہ میرے لیے بھی تعجب کی بات تھی۔ ایک دن بلی کو میں نے بکریوں کے ساتھ رکھا اور صبح دیکھا کہ سارے بکریاں کٹے مرے تھے اور میری بلی بھی خون میں لت پت تھی۔
گھر والے چیخ چلانے لگے کہ مویشی خانے میں چیتا گھس گیا ہے اور سارے بکریوں کو کھا گیا ہے۔ یہ سن کر مجھے احساس ہوا کہ میں نے تو آستین کا سانپ پال رکھا ہے۔ ہم اسی پریشانی میں تھے کہ بلی یعنی چیتا نکل کر بھاگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اوجھل ہوگئی۔
مزید اس بات کا ذکر میں نے گھر والوں سے نہیں کی بس ان کے ساتھ دکھ میں شریک ہوئی یعنی مثال بھیڑے کے ساتھ گوشت کھا کر ملک کے ساتھ رونا رونے والی بات۔ اگر گھر والوں کو ذرا بھی بھینک ہوتی تو میری شامت آئی ہوتی۔
کچھ دن گزرے تھے کہ ایک دن میری بلی میرے محلے میں بے چینی کی حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ مجھے دیکھتے ہی میاؤں میاؤں کرنے لگی جیسے وہ ندامت کا اظہار کر رہی ہو۔ لگے ہاتھ میں نے بھی معاف کیا اور گلے لگا لیا۔ تب سے وہ میرے گھر تو نہیں رہتی بس ہفتے میں ایک بار آتی اور ماشاءاللہ کافی بڑی بھی ہوئی ہے۔ اور جب بھی آتی ہے ہمارے گھر سے کوئی نہ کوئی جانور گھم جاتا۔
گلمینہ ساکن شمشال ضلع پسو کی دوسری تصویر۔ COPIED
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Jalalabad
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 19:00 |
| Tuesday | 09:00 - 19:00 |
| Wednesday | 09:00 - 19:00 |
| Thursday | 09:00 - 19:00 |
| Friday | 09:00 - 19:00 |