Gilgit Baltistan Student Alliance - GBSA

Gilgit Baltistan Student Alliance - GBSA

Share

اس پیج کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کے طلباء کے مسائلِ کو اُجاگر کرنا اور ان کی حل کے لئے جدو جہد ۔۔۔

12/02/2026

ننھے باشعور طلباء رہنما کامریڈ راجا عابد کا گلگت میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ طلباء مسائل پر بات چیت۔

22/11/2025

آج قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ محض معمولی ہاتھا پائی پر ختم ہوا۔ کسی کو واقعی کوئی خاص نقصان یا تھپڑ نہیں لگا، مگر یہ حیران کن ہے کہ اس چھوٹے واقعے کو کس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ ایک گروہ کو گاڑی سمیت مین گیٹ سے اندر بلاتی ہے، اور دوسرے گروہ تک یہ افواہ پہنچا دی جاتی ہے کہ اس گاڑی میں اسلحہ موجود ہے۔ یہ اقدام نہ صرف غیر ذمہ دارانہ تھا بلکہ اس سے پیدا ہونے والے خدشات عقل و فہم سے بالاتر ہیں۔

اس معمولی واقعے کے بہانے شہر کی سڑکیں بند کر دی گئیں، حالانکہ حقیقت میں کوئی خطرہ موجود نہ تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی سابقہ پالیسی بھی یہی رہی ہے کہ طلبہ کے معمولی جھگڑوں میں نام نہاد مقامی جرگہ داروں کو غیر ضروری اہمیت دی جاتی رہی ہے۔ آج بھی حالات مختلف نہ تھے، جس کی وجہ سے افواہیں تیزی سے پھیلیں اور طلبہ میں بےچینی پیدا ہوئی۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ محض افواہوں، ناقص حکمت عملی، اور کمزور انتظامی فیصلوں کی وجہ سے بڑا بنا دیا گیا۔ اس واقعے میں کسی کو حقیقی نقصان نہیں پہنچا، اور ہم طلبہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ہم، سٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے معاملات میں واضح اور بروقت اطلاع، اور ذمہ دارانہ اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کے درمیان افواہوں اور غلط فہمیوں کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

وسلام،
علی حیدر تاج
صدر، سٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit