Hussain Ali Rana
Candidate GBLA 2 ✓
26/05/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زوجہ کی وفات پر قائد محترم اور تمام خانوادے کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں .اللہ پاک قائد محترم کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
23/05/2026
نصرت عرف شاوا PPP حیدرپورہ کی جان ہے۔ وہ نہ صرف گلگت کے متحرک اور پرجوش یوتھ رہنما ہیں بلکہ ایک انتہائی مخلص، محنتی اور وفادار پارٹی ورکر بھی ہیں۔ کل حیدرپورہ کمپین آفس کے افتتاح کو کامیاب بنانے میں ان کا کردار بہت اہم اور قابلِ تحسین رہا۔
ایسے مخلص کارکن ہی کسی پارٹی کے حقیقی اثاثے ہوتے ہیں۔ نصرت شاوا ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہیں اور پارٹی کی خدمت ناقابل فراموش ہے انکے لگن، محنت اور جذبے کی بدولت انشاءاللہ تعالیٰ PPP حیدرپورہ سے بھرپور اکثریت سے جیتے گی۔
نصرت شاوا جیسی متحرک اور وقفِ پارٹی ساتھیوں پر مجھے فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
حسین علی رانا
21/05/2026
ڈمیال حیدرپورہ ڈگری کالج، جو آئندہ انتخابات کا اہم پولنگ سٹیشن ہے، کے سامنے روڈ پر سیوریج کے کام میں شدید سستی اور غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ سست روی ووٹرز کے لیے بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ انتخابات کے دن لوگوں کو پانی، کیچڑ اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو نہ صرف ووٹنگ کے عمل کو متاثر کرے گا بلکہ شہریوں کی سہولت کو بھی شدید نقصان پہنچائے گا۔
انتخابی عمل کو شفاف، آسان اور بلا رکاوٹ یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میں متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈمیال حیدرپورہ ڈگری کالج کے سامنے سیوریج کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ پولنگ سٹیشن تک رسائی آسان اور محفوظ رہے۔
عام شہریوں اور ووٹرز کی سہولت کو کوئی بھی کام یا تاخیر متاثر نہیں کر سکتی کہ متعلقہ محکمہ اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔
سابق امیدوار حلقہ دو سنئیر رہنما پی پی پی حسین علی رانا
14/05/2026
رشے ہٹ (مجینی محلہ)
آذاد امیدوار جی،بی،ایل،اے 2 جناب حسین علی رانا کا انتخابی مہم کے سلسلے میں آج رشے ہٹ کے عمائدین کی طرف سے دیئے گئے دعوت میں شرکت کی۔
عمائدین نے آمدہ الیکشن 2026 میں حسین علی رانا پر اعتماد کرتے ہوئے الیکشن مہم میں بھرپور ساتھ دینے ساتھ ہی الیکشن کے روز ووٹ کے زریعے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
آخر میں حسین علی رانا نے عمائدین کا شکریہ بھی ادا کیا
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
عوامی رابطہ مہم زور شور سے جاری ہے عوام کا مثبت ردعمل پر بے مشکور ہو
Exactly, . If America continues this kind of hostility, Pakistan’s media and armed forces will stand firmly with our neighboring country, Iran.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit