Royal Foundation Gilgit Baltistan-Offical
It is based on Seven Royal families of G.B
It is a charitable organization to making a positive impact in the beautiful region of Gilgit Baltistan.
17/07/2026
بیماری انسان کو جسمانی تکلیف کے ساتھ ساتھ مالی اور ذہنی مشکلات سے بھی دوچار کر دیتی ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو دور دراز علاقوں، جیسے گلگت بلتستان، سے علاج کی غرض سے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ اگر ہر علاقے کے صاحبِ استطاعت لوگ ایسے مجبور اور مفلس مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کچھ دن اپنے گھروں میں ٹھہرانے اور ان کی خدمت کرنے کا جذبہ اپنائیں، تو یہ ایک عظیم انسانی اور دینی خدمت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ خدمتِ خلق کرنے والوں کے رزق، صحت اور زندگی میں برکت عطا فرماتا ہے۔
آج جہانگیر بھائی کی پوسٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، جس نے عملی طور پر اس جذبے کا مظاہرہ کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی ایسے نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم مجبور، بے سہارا اور لاچار
انسانوں کی خدمت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا سکیں۔ آمین۔
Following Raja Jehangir
15/07/2026
جسٹس راجہ شکیل احمد بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے
گلگت: گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے معزز جج، جناب جسٹس راجہ شکیل احمد کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی باوقار بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پاکستان اور دنیا بھر سے ممتاز ججز، قانونی ماہرین اور نامور ماہرینِ قانون شرکت کریں گے، جہاں عدالتی نظام کو درپیش جدید چیلنجز، قانون کی حکمرانی کے فروغ اور عدالتی نظام کی جدید خطوط پر ترقی جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
جسٹس راجہ شکیل احمد کی نامزدگی گلگت بلتستان کی عدلیہ کی انصاف، دیانت داری اور عدالتی وقار کے لیے خدمات کا واضح اعتراف ہے۔ ان کی شرکت گلگت بلتستان کے منفرد قانونی نظام، عدالتی ترقی اور مستقبل کی امنگوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
گلگت بلتستان کی وکلاء برادری اور سول سوسائٹی نے اس نامزدگی کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کی عدالتی خدمات اور کردار کا ایک اہم اعتراف قرار دیا ہے۔
کانفرنس کے ایجنڈے اور انعقاد کی تاریخوں سے متعلق مزید تفصیلات سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
23/06/2026
22/06/2026
گلگت بلتستان کے تمام نو منتخب نمائندوں کو چیئرمین رائیل فاونڈیشن گلگت بلتستان Raja Nazeem Ul Amin اور ان کی کابینہ کی جانب سے نیک خواہشات۔
امید ہے نو منتخب نمائندے تمام تر سیاسی، علاقائی اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہو کے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ اور گلگت بلتستان کی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
رائیل فاونڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے تمام نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد۔
امید ہے کہ تمام نمائندے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے
24/05/2026
یاسین طاوس
یاسین کے معروف پولو پلئیر راجہ بشارت نے ہزہائنس پرنس رحیم آغاخان کے متوقع دیداری کے موقع پر ایک قابلِ ستائش اقدام اٹھاتے ہوئے طاوس پرانا روڈ پر واقع اپنی 50 کنال زمین زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص کر دی ۔
اس کے ساتھ امامیہ مسجد کے قریب قائم اپنے ذاتی رہائش گاہ میں موجود دو سیٹ مکانات بھی دور دراز سے آنے والے مہمانوں کے قیام کے لیے خالی رکھ دیے ہیں۔ راجہ بشارت نے دیداری کے موقع پر آنے والے زائرین اور مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی
20/05/2026
چونکہ اس سال دیداری ایسے وقت میں منعقد ہورہی ہے جب اکثر لوگوں کی زمینوں میں فصلیں کھڑی ہیں، اور شرکاءِ کرام کی بڑی تعداد کے باعث گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
لہٰذا تمام معزز مہمانوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں بلا جھجک میری اراضی، واقع نزد جامعہ دارالعلوم یاسین طاؤس پائین، میں پارک کریں۔ وہاں گاڑیوں کی نگرانی کی ذمہ داری اہلِ سنت کے نوجوان سرانجام دیں گے۔
دو کھیت خصوصی طور پر دیداری کی مناسبت سے خالی چھوڑے گئے ہیں تاکہ ہمارے مہمانوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
منجانب:
راجہ عبدالمنیم خان یاسین
13/05/2026
آپ کو ہنزہ اور گلگت بلتستان کی سفید ٹوپی بحیثیتِ انتخابی نشان (آزاد امیدوار، حلقہ 6) ملنے پر دل سے مبارکباد۔
یہ ٹوپی ہمارے ہاں عزت، سادگی اور سچائی کی علامت ہے۔ بزرگ، نوجوان اور قائد اسے سر پر سجاتے ہیں، اور عوام اس سے اپنوں کی پہچان کرتی ہے۔
بزرگ جتنی اس ٹوپی کو عزت دیتے ہیں، نوجوان اتنے ہی شوق سے اسے اپنی روایتوں سے جُڑے رہنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
آج یہ ٹوپی آپ کے سر پر ہے تو گویا بزرگوں کا اعتماد بھی اور نوجوانوں کا شوق بھی۔۔۔
دعا ہے کہ آپ یہ امانت سادگی، وفاداری اور خدمت سے نبھائیں۔۔۔
مبارک ہو۔۔۔۔ یہ ٹوپی ہنزہ کے ہر فرد ، بوڑھے اور جوانوں کے سر کی طرح بلند رہے۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the organization
Website
Address
Gilgit
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 16:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |