Gilgit Baltistan Soccer Futsal Association
GBSFA is a provincial body of PSFF. Our aim to provide players to National level.
ایڈمن آفیسر واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ندیم احمد صاحب
02/11/2025
گلگت شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اور بہترین قدم اٹھایا گیا۔ دانیال فٹسال ایرینا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ میدان نوجوانوں کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔
افتتاحی تقریب اسپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کے تعاون سے اور گلگت بلتستان فٹسال ایسوسی ایشن و کشروٹ یوتھ ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی مشترکہ کوشش سے منعقد کی گئی، جس میں دو دلچسپ میچ کھیلے گئے۔
گلگت مارخور بمقابلہ گلگت شاہین
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور نوجوانوں کے جوش و جذبے نے ماحول کو گرما دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ جناب شاہ محمد صاحب تھے، جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ دیگر مہمانوں — عبدالعلیم صاحب، طفیل صاحب، عمر منانی (احمدکمیونیکیشن)، اور عطاالرحمٰن صاحب، ثابت عالم صاحب جہانگیر شاہ صاحب عصمت چنگیزی اور دیگر معزز مہمانوں کو بھی دلی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی موجودگی سے تقریب کو مزید خوبصورت بنایا۔
یہ بات قابلِ فخر ہے کہ دانیال فٹسال ایرینا کو جناب شہید سیف الرحمٰن کے فرزند دانیال عزیز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ مستقبل میں یہاں فٹسال ٹریننگ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی، تاکہ گلگت کے نوجوان باقاعدہ تربیت حاصل کر سکیں اور بڑے میدانوں میں اپنا نام بنا سکیں۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کے مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit