Tayyab Hussain Sultan

Tayyab Hussain Sultan

Share

Pakistan People's Party Gilgit Baltistan

20/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان 📣

🇱🇾 عظیم الشان عوامی ریلی۔ 🇱🇾

انشاءاللہ کل بروز جمعرات، دن 2 بجے
📍 پریزیڈنشل سیکریٹریٹ امپھری گلگت سے
✊ صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
امجد حسین ایڈووکیٹ
کی قیادت میں ایک عظیم الشان اور تاریخی ریلی نومل کی جانب روانہ ہوگی۔

📣 تمام پارٹی کارکنان، عہدیداران، جیالوں اور حلقے کے غیور عوام سے پُرزور اپیل ہے کہ وقت کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے بھرپور شرکت کرکے اس عوامی قافلے کو کامیاب بنائیں۔

🤝 آپ کی شرکت پارٹی کے اتحاد، عوامی طاقت اور قائدین پر اعتماد کا مظہر ہوگی۔

✌️ جیے بھٹو! ✌️
❤️ پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد ❤️

Photos from Tayyab Hussain Sultan's post 17/05/2026

گلگت: امیدوار برائے حلقہ نمبر 1 و صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں نپورہ کوٹ میں کامیاب کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔

امجد حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 1 گلگت کے عوام اس بار ترقی، شعور اور بہتر نمائندگی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

کارنر میٹنگ میں مقامی عمائدین اور عوام نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

16/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و امیدوار برائے جی بی اے ون گلگت امجد حسین ایڈووکیٹ نے تھول داس میں انتخابی کمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ایک بڑے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقیاتی وژن اور حقیقی نمائندگی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 1 گلگت کے عوام نے ہمیشہ شعور کا مظاہرہ کیا ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی ترقی، خوشحالی اور عوامی حقوق کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے ترقیاتی منصوبے ان کی عوام دوستی اور عملی سیاست کا واضح ثبوت ہیں، جبکہ آئندہ بھی تھول داس سمیت پورے حلقے میں بنیادی سہولیات، سڑکوں، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے روزگار کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Gilgit