Nalter Valley
natural beauty Gilgit Nalter Valley.
06/05/2026
نلتر کے ہونہار نوجوان حسین عباس والد علی احمد جان کو پاکستان آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر جوائننگ لیٹر موصول ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
یہ کامیابی نہ صرف حسین عباس کی محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور علاقے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ وطنِ عزیز کی خدمت کا یہ مقدس فریضہ یقیناً ان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔
ہم سب کی جانب سے حسین عباس کے لیے نیک تمنائیں اور ♥️♥️دعائیں۔
11/04/2026
پریس ریلیز نلتر یوتھ
آج نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر اور کیبنٹ کے انتخاب/سلیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا، جس کے نتیجے میں جناب گلفام حسین صاحب نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نلتر یوتھ کی جانب سے ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام معزز کیبنٹ ممبران کو بھی دلی مبارکباد۔
ہمیں پوری امید ہے کہ گلفام حسین صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ نلتر کے مسائل کو اپنی بصیرت، دیانتداری اور خلوصِ نیت سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
نلتر یوتھ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو اپنے علاقے اور قوم کی خدمت خلوصِ دل سے کرنے کی توفیق دے۔ والسلام
نلتر یوتھ آرگنئزیشن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit