Inhasaar Digital HD News

Inhasaar Digital HD News

Share

Voice Of The Gilgit Baltistan founded in 2007. Please Follow Our Page 👉 Inhasaar Digital HD News

10/04/2025

طاہر رانا سینٹرل پریس کلب گلگت کے بلا مقابلہ صدر منتخب...

23/03/2025

23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام!

آج کا دِن اُس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرُ عزم فیصلہ کیا تھا،

آج کے دِن اقبال پارک لاہور میں 1940کو مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخ ساز قرار داد منظور کی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔

آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے برطانوی ہند کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی۔ اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

‏مارچ 23 - ریاست مدینہ کی طرز پر آزاد مملکت کا خواب

‏قرارداد پاکستان سے لے کر آزادی اور پھر حقیقی آزادی کا خواب۔ اس سفر میں بہت کچھ دیکھا بہت کچھ سہا لیکن لاالٰہ الا للہ کے رشتے میں بندھے خوف کے بت توڑ کر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا عہد کر کے نکلتے ہیں تو اللہ کی مدد آ کر رہتی ہے۔
‬⁩

بانی چیئرمین عمران خان کے زیر قیادت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ کے لئے سلامت رکھے اور اسے ایک عظیم ترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنائے۔

خالد خورشید
سابق وزیراعلی گلگت بلتستان

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Goher Ayub Chief Editor Kargil GB. House#80 Street#3 Natco Colny Near Natco Office Shara E Quaid E Azam Road , Jutial Gilgit
Gilgit
15501