Mountain Broadcasting Network
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mountain Broadcasting Network, Broadcasting & media production company, Gilgit.
10/11/2025
جسم کی چربی کم کرنے کے لیے ہر کچن میں موجود ایک سادہ سا مصالحہ، دارچینی (Cinnamon) وزن کم کرنے اور صحت کے حیران کن فوائد رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دارچینی کی چائے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر انسولین کی حساسیت بہتر بنانے، میٹابولزم بڑھانے اور پیٹ بھرا ہونے کا احساس بڑھانے کے ذریعے، یہ چائے متوازن غذا اور ورزش کے منصوبے کا ضمنی حصہ ہو سکتی ہے، نہ کہ واحد حل۔۔ خون میں شکر کی سطح قابو میں رکھتی ہے: دارچینی انسولین کی حساسیت بڑھا کر خون میں شکر کی اچانک زیادتی اور کمی سے بچاتی ہے، جس سے زیادہ کیلوری والے کھانوں کی خواہش کم ہوتی ہے اور جسم اضافی توانائی کو چربی کے طور پر ذخیرہ کرنے سے بچتا ہے۔
بہتر میٹابولزم: دارچینی میں موجود مرکبات، جیسے سنامالڈی ہائیڈ، جسم میں حرارت پیدا کرنے اور کیلوریز جلانے کے عمل کو فروغ دیتے ہیں، جس سے کیلوریز زیادہ مؤثر طریقے سے جلتیں ہیں۔
۔ پیٹ بھرا ہونے کا احساس بڑھاتی ہے: یہ چائے بھوک کم کرتی ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے یا بار بار ناشتے سے بچاتی ہے۔
۔ ہاضمہ بہتر: ہاضمہ کے انزائمز کو تحریک دیتی ہے، چربی کو توڑنے میں مدد کرتی ہے اور پیٹ پھولنے یا درد کو کم کرتی ہے۔
۔ سوزش کم کرنے میں معاون: دارچینی میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہیں جو مجموعی صحت اور میٹابولزم کے لیے مفید ہیں۔دارچینی چائے پینے کا طریقہ
۔ ایک کپ پانی میں ایک دارچینی کی چھڑی ابالیں اور 10-15 منٹ دم دیں۔
۔ اضافی فوائد کے لیے لیموں کا رس یا تھوڑا سا شہد شامل کیا جا سکتا ہے۔
۔ صبح خالی پیٹ یا کھانے سے پہلے پینے سے بھوک کنٹرول اور میٹابولزم کی تیز رفتاری میں مدد ملتی ہے۔احتیاطی تدابیر
۔ ڈاکٹر سے مشورہ کریں: اگر آپ کے جگر یا ذیابیطس کے مسائل ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
۔ مقدار میں اعتدال: روزانہ تقریباً 1 چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر کافی ہے۔
۔ دارچینی کی قسم: مارکیٹ میں زیادہ تر کیشیا دارچینی میں کومارِن ہوتا ہے، جو زیادہ مقدار میں جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سیلون دارچینی محفوظ اور بہتر انتخاب ہے۔
06/11/2025
ماس جنرل بریگم کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے شدید زخمی افراد میں مختلف دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کا امکان عام افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے مسائل، فالج، ذیابیطس، اور نفسیاتی و اعصابی مسائل زیادہ دیکھنے کو ملے ہیں، خواہ ان کی عمر، چوٹ کی جگہ یا صحت کی ابتدائی حالت کچھ بھی ہو۔مطالعے میں مریضوں کا 20 سال تک ڈیٹا لیا گیا اور مختلف عوامل جیسے جینیاتی مواد اور پیچیدہ طبی حالات کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
تحقیق کاروں کے مطابق یہ نتائج بتاتے ہیں کہ صرف اسپتال یا بحالی مرکز سے علاج مکمل کر لینا کافی نہیں ہے، ریڑھ کی ہڈی کے زخمی افراد کے لیے طویل مدتی اور جامع دیکھ بھال کے پروگرام ضروری ہیں، تاکہ انہیں ان بیماریوں سے بچایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ افراد مسلسل نگرانی اور طبی رہنمائی کے ذریعے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اور یہ تحقیق طویل مدتی علاج کے اہم نکات کی طرف روشنی ڈالتی ہے۔
06/11/2025
نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیس کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
نظام پور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی ، جس پر ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے بھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر انتخاب ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، کمانڈر کی لاش اسپتال راوانہ کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر نے گزشتہ ماہ نظام پور میں پولیو ڈیوٹی کے دوران کانسٹیل مقصود کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit