M H DK Baltistani

M H DK Baltistani

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M H DK Baltistani, Media/News Company, Gilgit.

Photos from M H DK Baltistani's post 12/06/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ڈی کے فیملی کے چشمِ چراغ، استور گرکوٹ کی معروف، باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت سابق صوبائی

وزیر عبدالحمید خان صاحب انتقال کر گئے۔
انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ استور گرکوٹ سے تعلق رکھنے والے شریف النفس، ملنسار، باوقار سیاسی و سماجی شخصیت، سابق صوبائی وزیر اور تین مرتبہ حلقہ نمبر 1 استور سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عبدالحمید خان صاحب اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمت، اخلاص، رواداری اور انسان دوستی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات نہ صرف ڈی کے فیملی بلکہ پورے استور اور گلگت بلتستان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات، شائستگی اور عوام سے محبت ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔
"دن زندگی کے ختم ہوئے، شام ہو گئی

پھیلا کے پاؤں سوئیں گے کنجِ مزار میں"
مرحوم، حلقہ 1 استور سے امیدوار میجر فہد حنیف صاحب کے چچا بھی تھے۔ اس عظیم صدمے پر ہم سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور تمام اہلِ علاقہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم عبدالحمید خان صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اللّٰہم اغفر لہ وارحمہ واجعل الجنۃ مثواہ، ونوّر قبرہ ووسّع مدخلہ، وارزق اہلِ خانہ صبراً جمیلاً۔
آمین۔
عبدالحمید خان صاحب کی رحلت صرف ایک فرد کا بچھڑ جانا نہیں بلکہ ایک مخلص، خدمت گزار اور باوقار شخصیت کے عہد کا اختتام ہے۔ ان کی یادیں، خدمات اور محبتیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی درخواست
Gilgit Baltistan News
Muhammad Haneef Dk balistani

17/01/2026

Congratulations To
*Ali Noor sab
For your well deserved
promotion From
*SASM* To *SM*
Genix Pharma
Gilgit Baltistan 🌺

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit