Gb Times

Gb Times

Share

Stay updated with the latest news, reports, and insights on current events and local happenings. Reliable journalism, all in one place.

Photos from Gb Times's post 15/10/2025

دنیور: اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ، دو اسٹورز سیل، ایک پر جرمانہ

دنیور ( ) اسسٹنٹ کمشنر دنیور کیپٹن (ر) محمد عامر تحسین کی سربراہی میں ڈرگ انسپکٹر محمد شریف، میونسپل مجسٹریٹ ارشاد حسین اور دیگر عملے نے سب ڈویژن دنیور کے مختلف بازاروں میں واقع میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیا۔
اس معائنے کا مقصد ادویات کی فروخت، اسٹورز میں صفائی کے معیار، میعاد ختم شدہ ادویات ، رجسٹریشن اور لائسنس کی تجدید کے عمل کے ساتھ ساتھ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔
دورانِ معائنہ بعض میڈیکل اسٹورز پر سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں جن میں میعاد ختم شدہ ادویات کی فروخت، غیر رجسٹرڈ فارماسسٹ کے بغیر دکانوں کا چلایا جانا، درجہ حرارت کے مناسب انتظامات کی کمی اور صفائی و اسٹوریج کے ناقص انتظامات شامل تھے۔
انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو میڈیکل اسٹورز کو موقع پر سیل کر دیا جبکہ ایک اسٹور پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور کیپٹن (ر) محمد عامر تحسین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے تمام میڈیکل اسٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے لائسنس اور رجسٹریشن کی تجدید بروقت کرائیں، ادویات کو درجہ حرارت کے مطابق محفوظ رکھیں، فارماسسٹ کی موجودگی یقینی بنائیں اور مریضوں کو محفوظ، مستند اور معیاری ادویات فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایسے اچانک معائنے جاری رکھے گی تاکہ عوام کو غیر معیاری اور مضرِ صحت ادویات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Photos from Gb Times's post 16/09/2025

اسسٹنٹ کمشنر دنیور محمد عامر تحسین سب ڈویژن دنیور کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ۔

دنیور : اسسٹنٹ کمشنر دنیور محمد عامر تحسین نے ایریا مجسٹریٹ اور متعلقہ پٹواری کے ہمراہ سب ڈویژن دنیور کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر تین اہم لنک روڈز، جن میں لنک روڈ مچوکال، زیارت محلہ اور آستان محلہ شامل ہیں، کا موقع پر معائنہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر تحسین نے فیلڈ بُک اور آن گراؤنڈ ویریفکیشن کے ذریعے کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت بنیادی سفری سہولیات میسر آئیں۔
مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جتنے بھی پینڈنگ کمپنسیشن کیسز ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ عوام کو ان کے جائز حقوق بروقت فراہم کیے جا سکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور محمد عامر تحسین نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ عوامی سہولیات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام جلد ہی ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات حاصل کریں گے۔

16/09/2025

سوست ھنزہ۔
سوست امیگریشن انٹری ایگزٹ دو دن سے بند چاٸنیز شہریوں کا پلے کارڈ اٹھا کر سوست میں احتجاج

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Gilgit