Commissioner Gilgit Division

Commissioner Gilgit Division

Share

Commissioner Gilgit Division

Photos from Commissioner Gilgit Division's post 11/02/2026

کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی نے کمشنر آفس گلگت میں وزیرِاعظم فری سولر پاور پراجیکٹ کے تحت قائم ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا کہ وزیرِاعظم فری سولر پاور پراجیکٹ حکومت کا ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد عام شہریوں کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے اور رہنمائی کے لیے کمشنر آفس میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو مکمل معلومات اور بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔

کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک سے رجوع کریں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کی رہنمائی خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ کی جائے اور تمام امور کو شفاف اور موثر انداز میں انجام دیا جائے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
Prime Minister's Office of Pakistan PTV News

Photos from Commissioner Gilgit Division's post 03/02/2026

جگلوٹ سئی کے ایک وفد نے کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی، جس میں زمین سے متعلق مسائل اور عوامی شکایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد اور ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین بھی موجود تھے۔

وفد نے علاقے میں درپیش اراضی کے مسائل اور دیگر شکایات کمشنر گلگت ڈویژن کے سامنے رکھیں۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل اور شکایات کا حل آئین و قانون، قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اس سسلے میں امن وامان کو یقینی بنائیں کسی بھی فریق کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں

کمشنر گلگت ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں شفافیت، قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔

15/12/2025

‎گلگت شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
‎اجلاس میں گلگت شہر میں بڑھتے ہوئی ٹریفک مسائل، ٹریفک جام، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کمزور نفاذ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شہر میں ٹریفک کو منظم اور مربوط بنانے کے لیے متعدد اہم اور عملی فیصلے کیے گئے۔
‎ کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا کہ گلگت شہر میں ٹریفک کی بدانتظامی ایک سنگین شہری مسئلہ بن چکی ہے جو عوامی سہولت، شہری سلامتی اور مجموعی شہری نظم و نسق کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک کے مؤثر انتظام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔
‎کمشنر گلگت ڈویژن نے ہدایت کی کہ زمینی سطح پر نفاذ کو مزید مؤثر بنایا جائے، غیر قانونی پارکنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
AFP News Agency

09/12/2025

کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت گلگت ڈویژن میں فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈی آئی جی گلگت رینج اور ایس ایس پی گلگت ذاتی طور پر دیگر ضلعوں کے ڈی سیز اور ایس ایس پیز نے آن لائن مٹینگ میں شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت ڈویژن کی مجموعی سکیورٹی صُورتِ حال، امن و امان کو بہتر بنانے کے اقدامات، پولیس و دیگر فورسسز کی تعیناتی، اور انتظامی معاملات پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا کہ تمام اضلاع اپنی ضروریات مکمل وضاحت کے ساتھ کمشنر آفس کو ارسال کریں۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Near Supreme Appellate Court Jutial Gilgit
Gilgit
15100