North Updates

North Updates

Share

We provide information to increase your knowledge...

08/03/2026

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ظاہر عباس نے چین کی معروف یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کے فائنل تھیسس کا کامیابی سے دفاع کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسس میں وینس پر مبنی ایج کمپیوٹنگ نیٹ ورکس میں کاموں کو ذہانت کے ساتھ مختلف سسٹمز میں منتقل کرنے اور دستیاب وسائل کو ضرورت کے مطابق مؤثر انداز میں تقسیم کرنے پر تحقیق کی ہے۔ ان کے چار تحقیقی و اکیڈمک مقالے عالمی سائنسی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جبکہ دو مقالے اشاعت کے آخری مراحل میں ہیں۔
ظاہر عباس نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے سی ایس سی اسکالرشپ کے تحت ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی۔ پی ایچ ڈی کے کامیاب دفاع کے بعد انہیں چین، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کی مختلف جامعات کی جانب سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی پیشکشیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔
اپنی اس کامیابی کو انہوں نے اپنے والدین اور خاندان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں محنت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔ اگر کوئی غربت یا مشکل حالات کو اپنے تعلیمی سفر میں رکاوٹ سمجھتا ہے تو وہ میرے تعلیمی سفر کو دیکھ سکتا ہے۔ ظاہر عباس کا تعلق ضلع غذر کے گاؤں دماس سے ہے۔ وہ گلگت بلتستان حکومت اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایکو ٹورازم اور ماحول دوست مصنوعات کے فروغ کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔

04/03/2026

اے کے آر ایس پی کے دفتر کو جلانے کا واقعہ اور اسماعیلہ کمیونٹی کا مؤقف

آپ سب کو بخوبی علم ہے کہ حالیہ دنوں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے دفتر سکردو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نہ صرف دفتر کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بھی نذرِ آتش کر دی گئیں، جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ یہ ایک انتہائی قابلِ مذمت اور افسوسناک سانحہ ہے۔

اس حوالے سے امامتی اداروں کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہیڈ آف دی اسٹیٹ اور مولانا شاہ رحیم الحسینی نے اس امر کی تائید کی ہے کہ جماعت کا کوئی بھی فرد سوشل میڈیا پر اے کے آر ایس پی کو لیکر سسٹر کمیونٹی کے خلاف نامناسب، اشتعال انگیز یا نفرت آمیز گفتگو سے مکمل پرہیز کرے۔

جماعتی ادارے باقاعدہ طور پر لوکل گورنمنٹ، وفاقی گورنمنٹ اور سسٹر کمیونٹی کے ذمہ داران سے رابطے میں ہیں اور معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ مزید برآں، آغا راحت تک بھی پیغام پہنچایا جا چکا ہے تاکہ تمام امور باہمی افہام و تفہیم اور قانونی طریقہ کار کے تحت حل ہوں۔

لہٰذا کسی بھی فرد کا یہ کام نہیں بنتا کہ وہ سوشل میڈیا پر آ کر سسٹر کمیونٹی کے خلاف بدتمیزی، بد اخلاقی یا نفرت انگیز تبصرے کرے۔ یہ رویہ نہ صرف جماعتی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، وہاں کے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا، اپنے کردار کو مثالی بنانا اور برداشت و حکمت کا مظاہرہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اگر کسی سے غلطی ہوئی ہے تو مناسب طرزِ عمل ہی اسے احساس دلا سکتا ہے، نہ کہ اشتعال اور نفرت۔

ایک بار پھر تمام اسماعیلہ جماعت کے بہن بھائیوں سے دلی درخواست ہے کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام سکردو کے دفتر کے واقعے پر سوشل میڈیا پر جذباتی یا اشتعال انگیز ردِعمل دینے سے گریز کریں۔ تحقیقات اور ضروری اقدامات امامتی ادارے خود کر رہے ہیں۔

جن افراد نے کہیں بھی نفرت انگیز یا غیر مناسب تبصرے کیے ہیں، وہ فوری طور پر انہیں حذف کریں اور امامتی اداروں کی ہدایات کے مطابق ذمہ داری اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صبر، حکمت اور اتحاد کے ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

28/02/2026

امریکہ کا وہ حشر کروں گا کہ دنیا عبرت کرے گی اگر خیبر یاد نہ دلا دیا تو حسینی نہ کہنا۔
آیت اللہ خامنہ ای

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Gilgit