Apna Yasin
here you Will get update about the news particularly from yasin and generally from Gilgit Baltistan
11/03/2026
روڈ اپ ڈیٹ۔
گلگت۔۔
شاہراہ قراقرم بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مقامات پر بند
گلگت۔۔گندلو (ڈیم ایریا) کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے (KKH) مزید بلاک ہو گئی۔۔۔پولیس ترجمان
گلگت۔۔۔ سیکیورٹی صورتحال اور ضلع دیامر میں موسم کی پیشگوئی کث باعث گلگت اور سکردو سے خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مابین ٹریفک کو فی الحال روکنے دینے کی تجویز دی ہے ۔۔۔۔پولیس
گلگت۔۔۔ایف ڈبلیو او (FWO) کے مطابق، اگر موسم بہتر رہا تو KKH کل دوپہر تک سفر کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔۔۔پولیس
گلگت۔۔۔عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تازہ صورتحال کے لیے گلگت بلتستان پولیس کی ہدایات پر عمل کریں-
گلگت۔۔۔۔گلگت بلتستان میں تین روز سے جاری بارش جاری
گلگت۔۔۔۔بارشوں کے دوران برفانی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے ۔۔۔۔مقامی انتظامیہ
گلگت۔۔۔بارشیں بارہ مارچ تک جاری رہے گی ۔۔۔۔انتظامیہ
06/03/2026
سلطانہ شمشالی کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے متعلقہ شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں وومن ایکسیلنس ایوارڈ (پاکستان کی بیٹی) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انکا تعلق شمال گوجال ہنزہ سے ھے۔ یہ ایوارڈ وزیر اعظم 10 مارچ 2026 کو جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں ہونے والی خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے دوران دیں گے۔
بشکریہ سوست ٹو ڈے ۔
گلگت، غذر، ہنزہ اور نگر کے دو سو پولیس جوانوں کا بین الاضلاعی تبادلہ کردیا گیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit