Nomal Youth Movement
اتحاد ایمان تنظیم
نومل کے با غیرت اور با شعور عوام اسلام علیکم
اس وقت چھلمش داس کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کر رہے ہیں کہ ایک مخصوص کاروباری ادارہ ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس قبضہ مافیا ادارے کے دباؤ پرانتظامیہ کوئی غلط قدم اٹھانے کے درپے ہے ۔ اگر انتظامہ نے اپنے غلط پالیسیز یا کسی کے دباؤ میں آکر ماضی کی طرح کوئی کاروائی کی تو تمام تر معاملات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی اور ہم بھی ماضی میں جتنے معاہدے ہوے ہیں ان کو پاؤں تلے روندیں گے اور اپنے اصلی حدود آستان سلام سے اس طرف کسی کو ایک انچ زمین پر قدم نہیں رکھنے دینگے اس سلسلے میں نومل یوتھ مومنٹ عمائدین نومل تنظیم حیدریہ کے ساتھ شانہ بشانہ اپنی حدود کی دفاع اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے کھڑے ہیں عوام سے گزارش ہے اپس میں اتفاق سے رہیں اور صدر تنظیم حیدریہ اور صدر نومل یوتھ مومنٹ کے کال کا انتظار کریں اور اپنے اپ کو امادہ رکھیں۔
ترجمان:نومل یوتھ مومنٹ
12/11/2024
انتہائی افسوسناک واقعہ تھلیچی کے مقام پر ضلع استور سے آنے والی مسافر کوسٹر کے ساتھ پیش آیا مسافر کوسٹر بے قابو ہو کر دریا برد ہوئی اس واقعے میں کئی مسافروں کی موت واقعہ ہوئی ہے اور کئی مسافر زخمی ہیں اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا کرے جو مسافر وفات پا چکے ہیں اللہ ان کے درجات بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس دکھ کی گھڑی میں نومل کے عوام غم زدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
گورنمنٹ کو چاہیے کہ اس روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے فوری ضروری اقدامات کریں تا قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو۔
اور مختلف مقامات اور خطرناک موڈ پر روڈ سیفٹی والز لگائے جائے۔
نیز گاڑیوں کی مینٹیننس کا باقاعدہ جانچ پڑتال کرکے روٹ پرمیشن دیا جائے۔
ترجمان۔نومل یوتھ مومنٹ
29/09/2024
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(يا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِی)
ہم نے انتہائی افسوس اور غم کے ساتھ یہ خبر سنی کہ عظیم مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھی جو کہ مقاومت کا حصہ تھے، اور درجنوں معصوم شہری، عزیز بیروت کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کی جانب سے کیے گئے المناک قتل عام میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ عظیم شہید ایک بے نظیر قائد تھے کہ جس کی مثال حالیہ دہائیوں میں بہت ہی کم ملتی ہے۔ شھید نے اسرائیلی قبضے کے خلاف فتح حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور لبنان کی سرزمین کو آزاد کرایا۔ انہوں نے عالم اسلام کی بھی جو مدد ہو سکتی تھی وہ مدد کی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں انہوں نے بڑی شجاعت کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کہ اپنی قیمتی جان اس راستے میں قربان کر دی۔ ہم عالم اسلام کے عظیم مجاھد، حسن نصر اللہ کی شہادت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف و نائب امام خامنائی کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
ترجمان نومل یوتھ مومنٹ
السلام علیکم۔۔۔
ایک بات کی طرف آپ برادران کی توجہ دلانا ضروری ہے ۔۔
چونکہ ہم ایک مہذب اور اسلامی معاشرے میں زندگی بسر کررہے ہیں اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اسلامی اقدار ذیادہ سے ذیادہ اپنانے کی کوشش کریں۔
اپنی گفتگو میں، کردار میں،معملات زندگی میں اور خاص کر *لباس میں* آج کل نوجوانوں کی جو لباس ہے ایک جانب تنگ ہے اور آئے دن بدقسمتی سے اس کا سائز بھی کم ہوتا جارہا ہے ۔
ہر گلی محلے اور روڈ میں شارٹس پہن کر جوان لڑکے گھوم رہے ہیں جوکہ غیر اخلاقی حرکت ہے۔
تمام وہ نوجوان جو نومل میں اس شارٹ لباس *Shorts* پہن کر بازار یا گلی محلے میں ہوتے ہیں اپنی اس حرکت سے باز رہے کیونکہ ہم سب کی مائیں بہنیں چل رہی ایسے میں ایک نازیبا حرکت ہے جوکہ کسی کے لیے قابل برداشت نہیں۔
لہذا ایسی کوئی شکایت موصول ہونے پر انتہائی سختی سے پوچھا جائے گا۔
گزارش ہے کہ یہ لباس کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہے برائے مہربانی سب کی زمہ داری ہے ان چیزوں کی طرف متوجہ ہو۔
منجانب:
انجمن حسنیہ نومل
فروغِ عزاداری فورم نومل
تنظیم حیدریہ نومل
یوتھ مومنٹ نومل
انجمن تاجران نومل
ترجمان نومل یوتھ مومنٹ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit